تاریخ شائع کریں2023 20 January گھنٹہ 12:19
خبر کا کوڈ : 581111

سپاہ پاسداران کو دہشتگرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرنا اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہے

یہ اقدام ان کی ایرانی عوام کو نشانہ بنانے کی کوششوں کی ناکامی کے بعد ان کی کمزوری اور مایوسی کی علامت ہے۔
سپاہ پاسداران کو دہشتگرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرنا اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہے
 ایرانی صدر مملکت نے کہا ہے کہ سپاہ پاسداران کو دہشتگرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرنا یورپی یونین کی کمزوری کی علامت ہے اور عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہے۔

یہ بات علامہ سید ابراہیم رئیسی نے جمعرات کے روز کابینہ کے غیرمعمولی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر انہوں نے یورپی یونین کی جانب سے سپاہ پاسداران کو دہشتگرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرنا اور ایران مخالف پابندیاں بڑھانے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام ان کی ایرانی عوام کو نشانہ بنانے کی کوششوں کی ناکامی کے بعد ان کی کمزوری اور مایوسی کی علامت ہے۔

صدر رئیسی نے سپاہ پاسداران اسلامی انقلاب کو ملک کے فوجی تنظیموں کے اہم سرکاری ادارہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہے۔

یاد رہے کہ یورپی اراکین پارلیمنٹ نے بدھ کے روز سپاہ پاسداران کو دہشت گرد گروپ کے طور پر نامزد کرنے کے لیے مجوزہ ترمیم پر خطرناک بدعت میں ووٹ دیا۔
598یورپی نمائندوں نے ترمیم کے حق میں ووٹ دیا، 9 نمائندوں نے مخالفت میں ووٹ دیا اور 31 نے حصہ نہیں لیا۔
https://taghribnews.com/vdcgqq9nqak97q4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ