بحرینی حکومت کی عدالتوں کا تین بچوں سمیت بعض شہریوں کو 10 سال قید کی سزائیں
بحرینی حکومت کی عدالتوں نے فارس حسین حبیب نامی بحرینی شہری کو 10 سال قید اور عبداللہ جعفر اور حسن علی راشد نامی دو دیگر شہریوں کو 3 سال قید کی سزا بھی سنائی ہے۔ ان لوگوں پر "دہشت گرد گروہوں میں شمولیت" کا الزام تھا۔
شیئرینگ :
بحرینی حکومت کی عدالتوں نے تین بچوں سمیت بعض شہریوں کو 10 سال قید کی سزائیں سنائیں۔
آل خلیفہ حکومت کی عدالتوں نے الدراز کے علاقے سے تعلق رکھنے والے "محمد حبیب بداو "، "احمد عبدالله مرهون"، "حسن محمد مسلم"و "حسین عیسی ابورویس " سمیت تین دیگر بحرینی شہریوں کو قید کی سزائیں سنائی ہیں۔ النویدرات کے علاقے سے "منصور عبدالله عبدالجبار"، "فاضل عباس عبدالله" و "عبد الجبار عیسی عبدالله" کو بھی 10 سال قید کی سزا سنائی گئی۔