فلسطین کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ شعفاط کیمپ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک فلسطینی نوجوان شہید ہوگیا۔
شعفاط کیمپ میں قابض فوج کی گولی لگنے سے زخمی ہونے والا "صلاح محمد علی" نامی فلسطینی نوجوان شہید ہوگیا۔
شہاب نیوز کی جانب سے شائع ہونے والی ویڈیو کے مطابق صہیونی فورسز نے اس نوجوان کو زخمی ہونے کے بعد تلاش کیا اور اسے اسپتال لے جانے سے روک دیا۔
اس واقعے کے بعد صیہونی فوج نے بیت المقدس کے شمال مشرق میں واقع شعفاط کیمپ پر حملہ کیا اور لوگوں کو وہاں سے گزرنے سے روک دیا۔
دوسری جانب ناجائز صیہونی حکومت کی پولیس نے اعلان کیا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس میں شعفاط کیمپ میں جھڑپوں کے دوران اس حکومت کا ایک فوجی زخمی ہوا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcezz8nwjh8vvi.dqbj.html