عراق کی الحشد الشعبی تنظیم سینکڑوں گاڑیوں کے ساتھ سامرا شہر تک سوگواروں کی نقل و حمل کی سہولت فراہم کر رہی ہے۔ ہزاروں سوگوار اب پیدل سمارا شہر کی طرف روانہ ہو رہے ہیں۔
آپ نے شرط رکھی کہ خلافت کے امور میں مداخلت نہیں کروں گا۔ مجھے ولی عہد کہا جائے یا سکے پر میرا نام لکھ دیا جائے خطبے میں میرا نام لیا جائے لیکن عملی طور پر کسی کام میں شریک نہیں ہوجاوں گا اس طرح آپ نے اپنی عدم دلچسپی ظاہر کردی۔
صوبہ خراسان کے ثقافی اور زیارتی امور کے نائب حجۃ الاسلام گنابادی نژاد نے کہا کہ یہ زائرین ہوائی اور زمینی راستوں سے بسوں، نجی گاڑیوں اور ٹرین کے ذریعے مشہد پہنچے ہیں۔
بچوں کے دفاع کے لئے عالمی مہم کے سربراہ نے بتایا ہے کہ سن 2023 کے آغاز سے اب تک 37 فلسطینی بچے، صیہونی حکومت کے ہاتھوں شہید ہو چکے ہیں۔
عرب 48 نے ہفتے کی رات اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے عاید ابو قطیش نے فلسطینی ریڈیو کے ساتھ ایک گفتگو میں کہا ہےکہ رواں سال کے آغاز سے اب تک غرب اردن اور غزہ پٹی میں صیہونیوں نے 37 فلسطینی بچوں کو شہید ...
اس فلسطینی نوجوان کو صہیونیوں نے رام اللہ کے جنوب میں واقع گاؤں "برقہ" میں گولی مار کر شہید کر دیا۔قصی جمال معطان (19 سال) کو ایک صہیونی آباد کار نے گولی مار دی۔
"بدر سامی ربحی مصری" نامی یہ نوجوان فلسطینی اپنے سینے میں گولی لگنے سے زخمی ہوا اور العربی اسپتال کے ڈاکٹروں کی کوششوں کے ناکام ہونے کے بعد دم توڑ گیا۔
"المسیرہ" ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق سعودی فوج کے توپ خانے نے صوبہ صعدہ کے سرحدی علاقے منبہ کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک شخص شہید اور تین زخمی ہو گئے۔
امام محمد تقی علیہ السلام کا نام "محمد" اور کنیت "ابو جعفر" اور لقب "جواد" تھا۔ وہ 195 ہجری قمری میں رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں مدینہ منورہ میں پیدا ہوئے۔ آپکے والد امام علی رضا علیہ السلام اور والدہ گرامی "سبیکہ" خاتون تھیں جو حضرت ماریہ قبطیہ، پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی زوجہ مکرمہ کی نسل سے تھیں۔
فلسطینی وزارت صحت نے جمعے کے روز اعلان کیا ہے کہ آج صبح رام اللہ کے مغرب میں واقع "رینٹیس" چوکی پر اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں ایک فلسطینی شہری شہید ہو گیا۔
میجر جنرل حسین سلامی نے، آج سبزوار میں دیار سربداران کے 2000 شہداء کی یاد میں منعقدہ قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج دشمن اپنی شکست فاش کی وجہ سے حیران و پریشاں ہیں اور بند گلیوں میں راستہ تلاش کر رہا ہے اور ان کے چہروں سے افسردگی اور ناکامی کے آثار نمایاں ہیں۔
آج جمعہ کی صبح مغربی کنارے کے جنوب میں الخلیل کے جنوب میں واقع صہیونی بستی "تن«تانا عومریم» میں ایک فلسطینی نوجوان کو ایک مسلح آباد کار نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔
عرب48 ویب سائٹ کے مطابق فلسطینی وزارت صحت کے اعدادوشمار کے مطابق ان 88 شہداء میں سے 17 خواتین اور بچے بھی شامل ہیں اور جنین شہر اور کیمپ میں 35 شہداء کے ساتھ سب سے زیادہ شہداء ہیں۔
گورینوف نے کہا: صوبہ لاذقیہ میں شام کی سرکاری فوج کے ٹھکانوں پر دہشت گرد گروہوں کی گولہ باری کے نتیجے میں کم از کم دو شامی فوجی شہید اور تین دیگر زخمی ہو گئے۔
"یوسف یحییٰ محیسن" مقبوضہ بیت المقدس کے شمال میں الرام بستی میں اسرائیلی فوجیوں کی براہ راست گولی لگنے سے زخمی ہوئے اور کچھ دیر قبل فلسطینی وزارت صحت نے ان کی شہادت کی خبر سنائی۔
ایک مقامی ذریعے نے کہا: سعودی فوج نے ایک یمنی شہری کو شہید کر دیا اور سرحدی شہر شدا پر توپ خانے سے حملہ کر کے شہریوں کے مکانات اور کھیتوں کو تباہ کر دیا۔