حزب اللہ کی جنین کیمپ میں صیہونی حکومت کی طرف سے کیے جانے والے جرم کی شدید مذمت
حزب اللہ نے ایک بیان جاری کرکے تاکید کی ہے کہ وہ صیہونی حکومت کے فوجیوں کے دہشت گردانہ اقدامات اور اسپتالوں پر حملوں اور زخمیوں پر وحشیانہ حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے۔
شیئرینگ :
جمعرات کی شام حزب اللہ نے فلسطینی جنین کیمپ پر صیہونیوں کے وحشیانہ حملوں کی مذمت کی اور وہاں کے باشندوں کی بہادرانہ مزاحمت کی تعریف کی۔
حزب اللہ نے ایک بیان جاری کرکے تاکید کی ہے کہ وہ صیہونی حکومت کے فوجیوں کے دہشت گردانہ اقدامات اور اسپتالوں پر حملوں اور زخمیوں پر وحشیانہ حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے جو کہ تمام اخلاقی اور انسانی قوانین کے خلاف ہیں۔
اس بیان میں کہا گیا ہے: حزب اللہ جنین کیمپ کے تمام بہادر جنگجوؤں اور صیہونی حکومت اور اس کے جرائم کا مقابلہ کرنے والے دیگر فلسطینی جنگجوؤں کے ساتھ یکجہتی کا اعلان کرتی ہے۔