تاریخ شائع کریں2023 29 January گھنٹہ 21:44
خبر کا کوڈ : 582256

ہم ایران پر عائد پابندیاں ہٹانے کی کوششوں پر قطر کا شکریہ ادا کرتے ہیں

ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے ان خیالات کا اظہار اپنے قطری ہم منصب محمد بن عبدالرحمن بن جاسم الثانی سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کیا۔
ہم ایران پر عائد پابندیاں ہٹانے کی کوششوں پر قطر کا شکریہ ادا کرتے ہیں
ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران کو اتوار کے روز قطر کے وزیر خارجہ کے ذریعے مشترکہ جامع پلان آف ایکشن (JCPOA) مذاکرات میں شامل فریقوں کی جانب سے کچھ پیغامات موصول ہوئے ہیں۔

ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے ان خیالات کا اظہار اپنے قطری ہم منصب محمد بن عبدالرحمن بن جاسم الثانی سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے فیفا ورلڈکپ کے کامیاب انعقاد پر قطر کی حکومت اور عوام کو مبارک باد دی۔

انہوں نے کہا کہ ہم ایران پر عائد پابندیاں ہٹانے کی کوششوں پر قطر کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ قطر کوشش کر رہا ہے کہ جے سی پی او اے کے تمام فریق اپنے وعدوں پر واپس آ جائے۔ آج ہمیں قطر کے وزیر خارجہ کے ذریعے جے سی پی او اے مذاکرات کے دیگر فریقوں کے پیغامات موصول ہوئے۔ تمام فریقوں کو معاہدے کے حتمی مراحل تک پہنچانے کے لیے ہم قطر کی خیر سگالی کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

 ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ قطری وزیر خارجہ کے ساتھ بات چیت کے دوران میں نے ایران میں حالیہ فسادات میں امریکہ اور تین یورپی ممالک کے غیر تعمیری کردار اور مداخلت پسندانہ اقدامات کی نشاندہی کی۔

قطری وزیر خارجہ نے اپنی گفتگو میں کہا کہ قطر تمام فریقوں سے معاہدے پر واپس آنے کی اپیل کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے ایران کو دیگر فریقین کے مختلف پیغامات پہنچائے ہیں۔

قطری وزیر خارجہ نے کہا کہ جوہری معاہدے سے متعلق مسائل کو حل کرنے اور معاہدے پر واپسی کے لیے مناسب حالات تلاش کرنے کا یہ ایک اچھا موقع ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے ایران کو امریکی پیغامات بھی پہنچائے ہیں۔

اس سوال کے جواب میں کہ کیا قطر کی جانب سے ایران-امریکہ مذاکرات کی میزبانی کا امکان ہے، الثانی نے کہا کہ ہم معاہدے کے فریقین کے درمیان تحفظات کو دور کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ قطر خطے میں استحکام اور ایٹمی معاہدے کے حصول کا خواہاں ہے کیونکہ یہ خطے میں استحکام کے لیے ایک اہم عنصر ہے۔ ہم غلط فہمیوں کو دور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ کسی معاہدے تک پہنچنے کی تیاری کی جا سکے۔
 
https://taghribnews.com/vdchminm-23n6id.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ