تاریخ شائع کریں2023 3 February گھنٹہ 13:01
خبر کا کوڈ : 582769

عالمی استکبار کے ظلم و ستم سے نجات کا واحد راستہ مزاحمت ہے,شیخ ابراہیم زکزاکی

انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ انقلابِ اسلامی سے پہلے بعض لوگوں کا خیال تھا کہ دین اسلام کا تعلق ماضی سے ہے، کہا کہ مغربی طاقتوں نے دنیا کا کنٹرول سنبھال لیا تھا لیکن انقلابِ اسلامی نے ان کی مساوات کو درہم برہم کر دیا۔
عالمی استکبار کے ظلم و ستم سے نجات کا واحد راستہ مزاحمت ہے,شیخ ابراہیم زکزاکی
شیعہ اسلامی تحریک نائیجیریا کے سربراہ شیخ ابراہیم زکزاکی نے خراسان رضوی مشہد میں انقلابِ اسلامی ایران کی سالگرہ سے متعلق منعقدہ کانفرنس کے نام ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ انقلابِ اسلامی ایران کو 44 سال گزر چکے ہیں اور انقلاب اسلامی نے ان 4 دہائیوں میں دنیا پر نمایاں اثرات مرتب کئے ہیں اور اسلام کے بارے میں دنیا والوں کے نظریے کو بدل دیا ہے۔

انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ انقلابِ اسلامی سے پہلے بعض لوگوں کا خیال تھا کہ دین اسلام کا تعلق ماضی سے ہے، کہا کہ مغربی طاقتوں نے دنیا کا کنٹرول سنبھال لیا تھا لیکن انقلابِ اسلامی نے ان کی مساوات کو درہم برہم کر دیا۔

شیعہ اسلامی تحریک نائیجیریا کے رہنما نے کہا کہ انقلابِ اسلامی نے عوام کو یہ پیغام دیتے ہوئے کہ عالمی استکبار کے ظلم و ستم سے نجات کا واحد راستہ مزاحمت ہے، خوشخبری دی ہے کہ اقتدار دراصل عوام کے پاس ہے اور عوامی تحریکیں ہی استکباری مظالم پر قابو پا سکتی ہیں۔

شیخ زکزاکی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ مغرب نے اسلام فوبیا کیلئے بہت زیادہ کوششیں کی ہیں، مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے دنیا پر واضح کیا ہے کہ کس طرح ایک آزاد اسلامی معاشرہ تمام اقوام کیلئے نمونہ بن سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی استکبار کا خیال تھا کہ انقلابِ اسلامی امام خمینی (رح) کی رحلت کے ساتھ ختم ہو جائے گا، لیکن آج الحمدللہ! انقلاب آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی قیادت میں جاری ہے اور عالمی سطح پر، انقلابِ اسلامی کے اثر و رسوخ اور پیشرفت میں اضافہ ہو رہا ہے۔

آخر میں، شیعہ اسلامی تحریک نائیجیریا کے رہنما نے مزید کہا کہ نائیجیریا کو دین اسلام کی ترویج اور انقلاب اسلامی کے افکار کے پھیلاؤ کا سب سے مؤثر نمونہ قرار دیا جا سکتا ہے، کسی کو یقین نہیں تھا کہ انقلابِ اسلامی دنیا کے ایک بڑے حصے کو بدل سکتا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcg3x9nyak97u4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ