خدا کی نعمتوں کو یاد رکھو تا کہ جو کچھ تمہیں عطا کیا گیا ہے اس سے غافل نہ ہو
انہوں نے مزید کہا: شکر ادا کرنے والے انسانوں کی علامات میں سے ایک یہ ہے کہ اگر انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑے تو وہ اس سے ہارتے نہیں اور اگر انہیں مال نصیب ہو تو اس سے وہ مغرور نہیں ہوتے ہیں۔
شیئرینگ :
حوزہ علمیہ قم میں اساتذہ کی انجمن (جامعہ مدرسین) کے سربراہ آیت اللہ سید ہاشم حسینی بوشہری نے جامعۃ المصطفی العالمیہ میں انقلاب اسلامی ایران کی کامیابی کی پہلی سالگرہ کی مناسبت سے منعقدہ ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا: خداوند متعال نے متعدد بار یاد دلایا ہے کہ خدا کی نعمتوں کو یاد رکھو تا کہ جو کچھ تمہیں عطا کیا گیا ہے اس سے غافل نہ ہو۔
انہوں نے مزید کہا: شکر ادا کرنے والے انسانوں کی علامات میں سے ایک یہ ہے کہ اگر انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑے تو وہ اس سے ہارتے نہیں اور اگر انہیں مال نصیب ہو تو اس سے وہ مغرور نہیں ہوتے ہیں۔
ایرانی ایکسپرٹس اسمبلی (مجلس خبرگان) میں صوبہ بوشہر سے اسمبلی کے رکن نے کہا: خدا وند کی اہم ترین نعمتوں میں سے ایک دشمن کے خطرے کا ٹل جانا ہے۔ قرآن کریم میں ارشاد خداوندی ہے کہ "جب دشمن تمہیں مٹانے کا ارادہ کرے تو خداوند متعال انہیں اس مقصد میں کامیاب نہیں ہونے دیتا ہے"۔
انہوں نے کہا: اگر انسان کی زندگی میں تقویٰ اور توکل کا عنصر پایا جاتا ہو تو خدا کی عنایت اور مدد اس کے شاملِ حال ہوگی اور دشمن کے شر سے بھی محفوظ رہے گا۔
آیت اللہ حسینی بوشہری نے کہا: انقلاب اسلامی اپنی ترقی اور پیشرفت کے راستے پر گامزن ہے۔ وہ اپنے دوستوں اور دشمنوں کو اچھی طرح پہچانتا ہے۔ وہ طرح طرح کے فتنے اور سازشوں سے بھی آگاہ ہے اور ان سے مقابلہ کرنے اور ان کا دندان شکن جواب دینا بھی جانتا ہے۔
انہوں نے کہا: انقلاب اسلامی کا اہم ترین ثمرہ دین اور الہی افکار کا احیاء ہے۔ انقلاب اسلامی کی کامیابی کے ساتھ ہی ایران میں اسلام اور قرآن کی تعلیمات کا احیاء ہوا البتہ مختلف ادوار میں انقلاب اسلامی کو سازشوں اور مشکلات کا بھی سامنا رہا لیکن غیبی امداد سے ہمیشہ سازشیں ناکام ہوئی ہیں۔
انہوں نے آخر میں لوگوں اور حکمرانوں کو خطاب کرتے ہوئے کہا: انقلاب اسلامی کے حامیوں اور علماء کرام کی ذمہ داری ہے کہ وہ حقائق کو بیان کریں کیونکہ دشمن کی کوشش ہے کہ وہ انقلاب اسلامی کے ثمرات کو فراموشی کے سپرد کردے لیکن ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم انقلابِ اسلامی کے ثمرات سے دنیا کو آگاہ کریں۔