عراق کے صدر نے حالیہ زلزلے میں بڑی تعداد میں ترک شہریوں کی ہلاکت پر اس ملک کے صدر اور اس ملک کے عوام اور مرنے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔
شیئرینگ :
عراق کے صدر نے اپنے ترک ہم منصب سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔
عراقی صدر عبداللطیف راشد نے جمعہ کے روز ترک صدر رجب طیب اردوان کے ساتھ ٹیلیفون پر بات چیت کی۔
عراق کے صدر نے حالیہ زلزلے میں بڑی تعداد میں ترک شہریوں کی ہلاکت پر اس ملک کے صدر اور اس ملک کے عوام اور مرنے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔
عراقی صدر عبداللطیف راشد نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی بھی دعا کی۔
عراقی صدر نے اس بات پر بھی زور دیا کہ عراقی حکومت اور قوم اس مشکل بحران میں ترک قوم کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔
دوسری جانب رجب طیب اردگان نے بھی عراقی حکومت اور عوام کے موقف اور حمایت کو سراہا اور شکریہ ادا کیا۔
پیر کی صبح ایک بڑے زلزلے نے جنوبی ترکی اور شمالی شام کو ہلا کر رکھ دیا۔ صبح 4 بج کر 17 منٹ پر ریکٹر اسکیل پر 7.8 شدت کے اس زلزلے کے دوران کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا، ریسکیو اور سرچ ٹیمیں اب بھی ملبہ ہٹانے اور ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے میں مصروف ہیں۔
ترکی میں پہلے زلزلے کے بعد سے اب تک 1117 آفٹر شاکس آچکے ہیں۔
اس زلزلے کے بعد اردگان نے ترکی میں ایک ہفتے کے عوامی سوگ کا اعلان کیا تھا۔
دنیا کے کئی ممالک نے ترکی اور شام کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا۔