انقلابی فتح ریلی میں عوام کی عظیم الشان موجودگی اسلامی انقلاب کے دشمنوں کے لیے مایوسی کا پیغام ہے
یہ بات آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے آج بروز ہفتہ تہران کے 'آزادی' اسکوائر میں انقلاب اسلامی کی فتح کی 44ویں سالگرہ کی مناسبت سے ریلی میں عوام کے اجتماع میں کہی۔
شیئرینگ :
ایرانی صدر نے کہا کہ ایرانی قوم اور حکومت کا ہاتھ وہ لوگوں جنہوں نے حالیہ فسادات میں دھوکہ کھایا ہے،ان کے لیےکھلا ہے۔
یہ بات آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے آج بروز ہفتہ تہران کے 'آزادی' اسکوائر میں انقلاب اسلامی کی فتح کی 44ویں سالگرہ کی مناسبت سے ریلی میں عوام کے اجتماع میں کہی۔
انہوں نے ایران میں بدامنی کے بارے میں سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے موقف کے بارے میں کہا کہ ان کی انتظامیہ سپریم لیڈر کے والد جیسا رویہ اختیار کرتی ہے اور حالیہ فسادات میں دھوکہ کھانے والوں کےلیے اپنا ہاتھ کھلتی ہے۔
ایرانی صدر نے بتایا کہ یہ عظیم الشان موجودگی ایرانی قوم کے لیے امید کا پیغام اور اسلامی انقلاب کے دشمنوں کے لیے مایوسی کا پیغام ہے۔
آیت اللہ رئیسی نے کہا کہ 22 بہمن اسلامی انقلاب کی فتح کا دن ہے، باطل پر حق کی فتح کا دن ہے، تلوار پر خون کی فتح کا دن ہے، مستکبرین پر مستضعفین کی فتح کا دن ہے۔ نور پھوٹنے کا دن، صدی کے معجزے کی تکمیل کا دن، راہ خدا کے مجاہدین، علمائے کرام، صالحین، شہداء اور ان لوگوں کی خواہشات کی تکمیل کا دن ہے کہ پوری تاریخ میں جن کے دلوں میں ہمیشہ سے دین کے نام پر نظام قائم کرنے کی امید تھی اور اس راہ میں انہوں نے بہت کوششیں کیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ آج عوام چوکوں اور سڑکوں میں امام، رہبر معظم، شہداء اور انقلاب کے اصولوں اور اہداف سے تجدید عہد کے لیے آئے ہیں۔ ہم آج صرف انقلاب کا جشن منانے کے لیے نہیں آئے بلکہ ہم اس سال گیارہ فروری کو یہ کہنے آئے ہیں کہ ہم نے دشمن کی سازش پر دوبارہ فتح حاصل کی ہے۔
آیت اللہ رئیسی نے کہا کہ ایرانی عوام دشمنوں کی سازشوں اور ان پر جنگیں مسلط کرنے کے باوجود ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن رہیں گے اور وہ ان جنگوں سے فتح یاب ہو کر نکلیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ظالم شاہی حکومت کا عوام کے لئے کارنامہ یہ تھا کہ پہلوی حکومت کا وجود اور بقا دونوں ہی بغاوت کے ذریعے تھا۔ اسی لئے اس نے قوم کو پسماندگی میں رکھا اور ذلت سے دوچار کر کے بڑی طاقتوں زیرِ تسلط رکھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان کی تمام تر توجہ اور کوشش ہوتی تھی کہ امریکہ اور تسلط پسند نظام کی خوشنودی حاصل کی جائے۔ ہمیں معلوم ہونا چاہیے کہ اس ظالم حکومت نے ہمارے عوام کے لیے کیا کیا مصائب ڈھائے اور قوم کی کن کن ذلتوں اور تحقیروں سے دوچار کیا۔ اسلامی انقلاب ان تمام ذلتوں اور تحقیروں کا خاتمہ اور یہ قوم کی عزت و عظمت کا آغاز تھا۔ انقلاب کے ان 44 سالوں میں معلوم ہوگیا کہ ہماری قوم کتنی با صلاحیت اور طاقتور ہے اور انقلاب کی برکات کے قوم کو عزت و وقار کے کس اعلی درجے پر پہنچادیا ہے جبکہ دشمن کے غضب کی وجہ بھی یہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم پہلے کہاں تھے؟ اور اب سائنس، ٹیکنالوجی، معیشت، دفاع اور عسکری امور، صحت و میڈیکل سائنسز اور دیگر بہت سے شعبوں میں خطے اور دنیا میں سر فہرست ہیں۔
آیت اللہ رئیسی نےجوہری ہتھیار کے میدان میں ایران دعویدار کی پوزیشن میں ہے اور ہم نے ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی کے معائنوں کو قبول کیا ہے اور یہ معائنہ موجود ہیں۔ انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی نے 15 بار اعلان کیا کہ ایران جوہری سرگرمیوں میں ملوث نہیں ہے، لیکن آپ کے پاس جوہری وار ہیڈ ہے، آپ کے پاس جوہری بم ہے، اور آپ ملزم کی پوزیشن میں ہیں۔
انہوں نے ایران کو دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بھی دعویدار کی پوزیشن میں قراردیتے ہوئے دشمنوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہتم نے داعش کو بنایا؛ آپ نے حمایت اور مسلح کیا ، لیکن اسلامی جمہوریہ ایران کے جنرل قاسم سلیمانی، داعش کے خلاف جنگ میں شہید ہوگئے۔ آپ ملزم کی پوزیشن میں ہے اور آپ کو تاریخ اور انسانیت کو جواب دینا ہوگا۔