لاذقیہ میں دہشت گردوں کے حملے میں دو شامی فوجیوں کی شہادت
گورینوف نے کہا: صوبہ لاذقیہ میں شام کی سرکاری فوج کے ٹھکانوں پر دہشت گرد گروہوں کی گولہ باری کے نتیجے میں کم از کم دو شامی فوجی شہید اور تین دیگر زخمی ہو گئے۔
شیئرینگ :
شام میں متحارب قوتوں کے مصالحت کے لیے روسی مرکز کے نائب اولیگ گورینوف نے اتوار کے روز اعلان کیا کہ لاذقیہ میں دہشت گرد گروہوں کے حملوں کے نتیجے میں دو شامی فوجی ہلاک اور تین زخمی ہو گئے۔
گورینوف نے کہا: صوبہ لاذقیہ میں شام کی سرکاری فوج کے ٹھکانوں پر دہشت گرد گروہوں کی گولہ باری کے نتیجے میں کم از کم دو شامی فوجی شہید اور تین دیگر زخمی ہو گئے۔
شام میں اس روسی اہلکار کے مطابق گذشتہ روز کے دوران النصرہ فرنٹ دہشت گرد گروہ کے چار حملے بھی ادلب کے ڈی ایسکلیشن علاقے میں ہوئے ہیں۔