دشمنوں کی ممکنہ دھمکیوں کا اسلامی جمہوریہ کی جانب سے منہ توڑ جواب دیا جائے گا
ایران کے خاتم الانبیاء ہیڈ کوارٹر کے کمانڈر میجر جنرل غلام علی رشید نے ایران آرمی اور سپاہ پاسداران کے کمانڈروں کی ایک تقریب میں کہا کہ ایران کے خلاف صہیونی حکومت کے اقدامات کی حمایت کرنا امریکی فوجیوں کی جانوں کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے۔
شیئرینگ :
خاتم الانبیاء ہیڈ کوارٹر کے کمانڈر نے کہا کہ ہر وہ ملک جو ایران کی قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کے لیے صہیونی حکومت کے ساتھ تعاون کرے گا وہ اپنے اقدام کی قیمت ادا کرے گا۔
ایران کے خاتم الانبیاء ہیڈ کوارٹر کے کمانڈر میجر جنرل غلام علی رشید نے ایران آرمی اور سپاہ پاسداران کے کمانڈروں کی ایک تقریب میں کہا کہ ایران کے خلاف صہیونی حکومت کے اقدامات کی حمایت کرنا امریکی فوجیوں کی جانوں کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسلح افواج کا جنرل اسٹاف، فوج اور پاسداران انقلاب، ایران کے مفادات اور قومی سلامتی کے خلاف صہیونی حکومت کے کسی بھی دھمکی آمیز اقدام کو امریکہ کے پیشگی علم، ہماہنگی اور حمایت کی بنیاد پر سمجھیں گے۔ مسلح افواج کی طرف سے اس کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔
جنرل رشید نے مزید کہا کہ ایرانی قوم کے خلاف امریکہ اور صہیونی حکومت کا آپریشنل، حکمت عملی اور تکنیکی پہلوؤں میں کوئی بھی اقدام اور باہمی تعاون ہماری انٹیلی جنس ایجنسیوں کی نظروں سے اوجھل نہیں ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ہم امریکیوں کو خبردار کرتے ہیں کہ ایران کے خلاف صہیونی حکومت کے اقدامات کی حمایت کرنا خطے میں امریکی فوجیوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہر وہ ملک جو ایران کی قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کے لیے صیہونی حکومت کے ساتھ تعاون کرے گا وہ اپنے اقدام کی قیمت ادا کرے گا۔ ہماری طاقتور مسلح افواج جہاں سے جارحیت شروع ہوگی اس ملک پر اور گزرنے کے لیے استعمال ہونے راستے اور حدود میں تمام سہولت کار اور معاون مراکز اور بیس کیمپوں پر حملہ کریں گی۔
انہوں نے خبردار کیا کہ دشمنوں کی ممکنہ دھمکیوں کا اسلامی جمہوریہ کی جانب سے منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
خاتم الانبیاء ہیڈ کوارٹر کے کمانڈر نے 'مدافعین آسمان ولایت 1401' مشترکہ فضائی دفاعی مشقوں کے حوالے سے کہا کہ خطرے کو سنجیدہ لینا، دفاع اور دشمن پر حملے کی تیاری کرنا مسلح افواج سپریم کمانڈر ﴿رہبر انقلاب اسلامی﴾ کی حکمت عملی اور فوجی مشقوں کی انجام دہی کی منطق ہے۔
تقریب خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستانی صوبے خیبر پختونخواہ کے سرحدی علاقے پاراچنار میں دہشت گردوں مسافروں کے قافلے پر حملہ کرکے 42 افراد کو شہید کردیا ...