سعودی حکام نے صہیونی وفد کو ویزا دینے سے انکار کردیا
اسرائیلی چینل "کان" نے اتوار کے روز خبر دی ہے کہ سعودی عرب نے ایک صہیونی وفد کو ویزا دینے کی مخالفت کی جس نے سیاحت سے متعلق بین الاقوامی اجلاس میں شرکت کرنا تھی۔
شیئرینگ :
اسرائیلی چینل نے خبر دی ہے کہ سعودی حکام نے صہیونی وفد کو ویزا دینے سے انکار کردیا ہے۔
اسرائیلی چینل "کان" نے اتوار کے روز خبر دی ہے کہ سعودی عرب نے ایک صہیونی وفد کو ویزا دینے کی مخالفت کی جس نے سیاحت سے متعلق بین الاقوامی اجلاس میں شرکت کرنا تھی۔
مذکورہ رپورٹ کے مطابق مذکورہ بین الاقوامی اجلاس سعودی عرب کے شمال مغرب میں واقع شہر العلا ہو رہا ہے۔
اسرائیلی کان چینل نے یہ بھی رپورٹ کیا کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان تشویشناک قربت کے سائے میں ریاض نے تل ابیب کو مایوس کن پیغام بھیجا، جبکہ تل ابیب دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کی بھرپور کوشش کر رہا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سعودی حکام نے صہیونی وفد کو جس میں صہیونی وزارت سیاحت کے نمائندے بھی شامل تھے، ویزا جاری نہیں کیا۔
رپورٹ میں آیا ہے کہ سعودیوں نے اجلاس میں اسرائیلی وفد کی شرکت کے حوالے سے رکاوٹ ڈالی ہے اور مذکورہ اجلاس کے دوران اسرائیلی پرچم نصب کرنے کی بھی مخالفت کی ہے۔
کان نے رپورٹ کیا ہےکہ سعودی عرب جو تعلقات کو معمول پر لانے کی بات کرتا ہے لیکن اتنے چھوٹے کام کو انجام دینے کے لیے بھی تیار نہیں ہے۔
قبل ازیں اسرائیلی میڈیا نے رپورٹ کیا تھا کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان طے پانے والا معاہدہ ریاض کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی تل ابیب کی کوششوں کے لیے بڑا دھچکا ہے۔