تاریخ شائع کریں2023 21 March گھنٹہ 16:44
خبر کا کوڈ : 587747

امام رضا(ع) کی نورانی بارگاہ کے منفرد فن تعمیرکو دیکھ کر چینی سفیر ششدر

چین کے سفیر  چانگ ھوا نے مشہد مقدس اور حرم امام رضا(ع) میں اپنے پہلے سفر کے دوران آستان قدس رضوی کی عمارتوں کے فن تعمیر پر حیرت   کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  اس طرح کا تاریخی فن تعمیر اور ڈیزائن اپنی نوعیت میں منفرد ہے ۔ 
امام رضا(ع) کی نورانی بارگاہ کے منفرد فن تعمیرکو دیکھ کر چینی سفیر ششدر
اسلامی جمہوریہ ایران میں تعینات چین کے سفیر نےحرم امام رضا(ع) میں حاضری دی اور آستان قدس رضوی کے میوزیمز کا بھی وزٹ کیا۔ 

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ چین کے سفیر  چانگ ھوا نے مشہد مقدس اور حرم امام رضا(ع) میں اپنے پہلے سفر کے دوران آستان قدس رضوی کی عمارتوں کے فن تعمیر پر حیرت   کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  اس طرح کا تاریخی فن تعمیر اور ڈیزائن اپنی نوعیت میں منفرد ہے ۔ 

انہوں نے کہا کہ  میوزیمز وزٹ کے دوران میری توجہ قالین میوزیم پر مبذول ہوگئی میں قالین میوزیم سے بہت متاثر ہوا کہ کس قدر شاندار اور قیمتی قالینیں ایرانی عوام نے مختلف ادوار میں بنی ہیں ان میں بہت ساری قالینیں تاریخی  اہمیت  کی حامل ہونے کے ساتھ  ساتھ بہت زیادہ قیمتی بھی  ہیں ۔ 

حرم امام رضا(ع) کے میوزیمز کا قیمتی ورثہ 

انہوں نے کہا کہ حرم امام رضا علیہ السلام کے میوزیمز درحقیقت ایک بہت ہی قیمتی ثقافتی ورثہ ہیں۔  

ایران میں تعینات چینی سفیر نے ایران کی عظیم اور قدیم تہذیب کا ذکر کرتے ہوئے دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ ثقافتی تعلقات پر زور دیا۔ 

اہم الفاظ: آستان قدس رضوی، حرم امام رضا(ع)،چین،میوزیمز،قالین،ایران
https://taghribnews.com/vdchkqnmq23n6qd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ