ایران کی ڈنمارک میں متعدد انتہا پسندوں کی جانب سے قرآن پاک کی بے حرمتی کی مذمت
انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے نقطہ نظر سے نفرت، انتہا پسندی اور تشدد کو فروغ دینے کی راہ ہموار ہوتی ہے جس سے انسانوں کے امن اور پرامن بقائے باہمی کے ساتھ ساتھ عالمی سلامتی کو بھی خطرہ لاحق ہوتا ہے۔
شیئرینگ :
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ڈنمارک میں متعدد انتہا پسندوں کی جانب سے قرآن پاک کی بے حرمتی کی مذمت کی ہے۔
ناصر کنعانی نے بعض یورپی ممالک میں قرآن پاک اور مسلمانوں کے مذہبی مقدسات کی بے حرمتی کے اعادہ اور ان میں اضافے کے خلاف خبردار کیا اور ان لوگوں کی خاموشی پر تنقید کی جو یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ وہ انسانی حقوق کی حمایت کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے نقطہ نظر سے نفرت، انتہا پسندی اور تشدد کو فروغ دینے کی راہ ہموار ہوتی ہے جس سے انسانوں کے امن اور پرامن بقائے باہمی کے ساتھ ساتھ عالمی سلامتی کو بھی خطرہ لاحق ہوتا ہے۔
انہوں نے دلیل دی کہ انسانی حقوق کی آڑ میں حالیہ بے حرمتی کو نظر انداز کرنا عالمی اور عظیم انسانی حقوق کے سراسر منافی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور مسلم ممالک ڈنمارک کے حکام سے توقع کرتے ہیں کہ وہ ذمہ داری قبول کریں گے اور اس طرح کی توہین اور نفرت پھیلانے کی اجازت کو منسوخ کریں گے تاکہ آزادی اظہار کے بہانے اس طرح کی توہین آمیز نمائشوں کے اعادہ کو روکا جا سکے۔