اسحاق ڈار سے پاکستان میں ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی کی ملاقات
وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے سفیر کا پرتپاک خیر مقدم کیا اور پاکستان میں انہیں مدت ملازمت کی کامیابی سے تکمیل پر مبارکباد دی۔ وزیر خزانہ نے پاکستان اور ایران کے درمیان قدیم مشترکہ مذہبی اور ثقافتی مماثلت رکھنے والے گہرے دوستانہ تعلقات کا ذکر کیا۔
شیئرینگ :
پاکستانی وزیر خزانہ و ریونیو سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے پاکستان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی کی فنانس ڈویژن میں ملاقات کی۔
وفاقی وزیر خزانہ و ریونیو سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے پاکستان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی نے فنانس ڈویژن میں ملاقات کی۔ وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے سفیر کا پرتپاک خیر مقدم کیا اور پاکستان میں انہیں مدت ملازمت کی کامیابی سے تکمیل پر مبارکباد دی۔ وزیر خزانہ نے پاکستان اور ایران کے درمیان قدیم مشترکہ مذہبی اور ثقافتی مماثلت رکھنے والے گہرے دوستانہ تعلقات کا ذکر کیا۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے رکھتا ہے۔ انہوں نے ملک کے معاشی منظرنامے پر بھی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ معاشی چیلنجز کے باوجود ملک ترقی کرے گا۔ وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے دونوں ممالک کے درمیان دہائیوں پرانے برادرانہ تعلقات کو بڑھانے ، مضبوطی ، اقتصادی اور تجارتی تعاون کو فروغ دینے میں سفیر کے کردار کو سراہا۔
پاکستان میں ایرانی سفیر کی تعیناتی کے دورانیہ کو سراہتے ہوئے وزیر خزانہ نے انہیں الوداع کہا اور ان کی مستقبل کی ذمہ داریوں کے لیے پاکستان کے عوام اور حکومت کی جانب سے نیک تمناوں اور خواہشات کا اظہار کیا۔ سفیر سید محمد علی حسینی نے دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کے امکانات پر بھی زور دیا اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے میں موجودہ حکومت کے تعاون اور حمایت کو سراہا۔
انہوں نے پاکستان میں اپنے قیام کے دوران دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے میں معاونت اور تعاون پر وزیر خزانہ کا شکریہ بھی ادا کیا۔ انہوں نے پاکستان میں اپنے قیام کی اچھی یادیں اور اپنے دور کو کامیاب بنانے میں پاکستان کے عوام اور حکومت کے تعاون کا ذکر بھی کیا۔