اسلام آباد میں ایران کے تعیناتی سبکدوش ہونے والے سفیر محمد علی حسینی نے تہران واپس لوٹنے سے پہلے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کے قابل احترام اور معزز لوگوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔
وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے سفیر کا پرتپاک خیر مقدم کیا اور پاکستان میں انہیں مدت ملازمت کی کامیابی سے تکمیل پر مبارکباد دی۔ وزیر خزانہ نے پاکستان اور ایران کے درمیان قدیم مشترکہ مذہبی اور ثقافتی مماثلت رکھنے والے گہرے دوستانہ تعلقات کا ذکر کیا۔