چینی وزیر خارجہ کا اپنے قطری ہم منصب کے نام پیغام/ دوحہ اور بیجنگ کے تعلقات مزید مضبوط
یہ پیغام چین کی وزارت خارجہ کے شعبہ مغربی ایشیا اور شمالی افریقہ کے ڈائریکٹر جنرل وانگ دی نے قطر کی وزارت خارجہ کے سیکرٹری جنرل احمد بن حسن الحمادی کو دیا۔
شیئرینگ :
چینی وزیر خارجہ نے اپنے قطری ہم منصب کو بیجنگ اور دوحہ کے درمیان تعلقات کی مضبوطی اور انہیں وسعت دینے کے طریقوں کے بارے میں تحریری پیغام بھیجا ہے۔
قطر کے وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن الثانی کو چین کے وزیر خارجہ چین گانگ کا تحریری پیغام موصول ہوا۔
یہ پیغام چین کی وزارت خارجہ کے شعبہ مغربی ایشیا اور شمالی افریقہ کے ڈائریکٹر جنرل وانگ دی نے قطر کی وزارت خارجہ کے سیکرٹری جنرل احمد بن حسن الحمادی کو دیا۔
اس پیغام کا موضوع قطر اور چین کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانا اور اس کی حمایت کے طریقے ہیں۔