ایرانی صدر مملکت پیر کے روز 22 مئی کو ایک اعلیٰ سطحی وفد کی سربراہی میں انڈونیشیا کا دورہ کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق، رئیسی کا دورہ انڈونیشیا کے صدر جوڈو ویدودو کی سرکاری دعوت پر کیا جائے گا۔
اس دورے کا مقصد ایران اور انڈونیشیا کے درمیان اقتصادی، سیاسی اور ثقافتی تعلقات کو فروغ دینا ہے۔
جکارتہ میں اپنے قیام کے دوران صدر رئیسی اور ان کے ہمراہ وفد انڈونیشیائی ہم منصبوں کے ساتھ تعاون کے اہم معاہدوں پر دستخط کریں گے۔
صدر رئیسی عوامی نمائندہ کونسل اور انڈونیشیا کی عوامی مشاورتی اسمبلی کے اسپیکروں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
ایرانی اور انڈونیشیائی تاجروں، انڈونیشیا کے اسکالرز اور دانشوروں اور انڈونیشیا میں مقیم ایرانیوں سے ملاقاتیں بھی صدر رئیسی کے ایجنڈے میں شامل ہوں گی۔
https://taghribnews.com/vdcj8xeiyuqehyz.3lfu.html