تاریخ شائع کریں2023 24 May گھنٹہ 18:48
خبر کا کوڈ : 594537

ایرانی صدر کی جکارتہ میں انڈونیشیا کی اسلامی تنظیموں کے سربراہان سے ملاقات

یہ بات علامہ سید ابراہیم رئیسی نے بدھ کو جکارتہ میں آسیان کے سیکرٹری جنرل کائو کیم هورن کے ساتھ ملاقات کے دوران کہی۔
ایرانی صدر کی جکارتہ میں انڈونیشیا کی اسلامی تنظیموں کے سربراہان سے ملاقات
 ایرانی صدر مملکت نے کہا ہے کہ ایران اور جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم (آسیان) کو دوطرفہ تعاون کی توسیع کے لیے طے شدہ مقاصد کو سنجیدگی سے آگے بڑھانا چاہیے۔

یہ بات علامہ سید ابراہیم رئیسی نے بدھ کو جکارتہ میں آسیان کے سیکرٹری جنرل کائو کیم هورن کے ساتھ ملاقات کے دوران کہی۔

کائو نے خطے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے کردار اور مقام کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور تہران کے ساتھ تعاملات کو وسعت دینے کے لیے آسیان کی تجاویز پیش کیں۔

 صدر رئیسی نے جکارتہ کے سرکاری دورے کے دوران انڈونیشیا کی اسلامی تنظیموں کے سربراہوں سے ملاقات کی۔

ایرانی صدر نے انڈونیشیا کے اپنے دو روزہ سرکاری دورے کے دوران اسلامی تنظیموں کے سربراہان جن میں نہضت العلماء، محمدیہ اور انڈونیشین علماء کونسل کے سربراہان سے ملاقات کی اور ان سے بات چیت کی۔

انہوں نے جکارتہ کی استقلال مسجد میں نمازیوں کی موجودگی میں تقریر کی۔

یاد رہے کہ صدر رئیسی منگل کی صبح کو انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو کی سرکاری دعوت پر ایک اعلیٰ سطحی وفد کی سربراہی میں جکارتہ پہنچ گئے، جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی، سیاسی اور ثقافتی تعلقات کو مستحکم اور وسعت دینا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcc10qpm2bqop8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ