فلسطینی مزاحمتی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں متعدد ناجائز صیہونی فوجی زخمی
سرایا القدس نے اعلان کیا کہ طولکرم شہر میں قابض افواج کی اچانک آمد کے بعد اس گروہ کے جنگجو آج صبح کے وقت ان فورسز کے ساتھ براہ راست تصادم میں داخل ہو گئے۔
شیئرینگ :
فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کی عسکری شاخ سرایا القدس نے آج (منگل کو) طولکرم (مغربی کنارے کے شمال) میں صیہونی فوج اور مزاحمت کاروں کے درمیان جھڑپ کا اعلان کیا۔
سرایا القدس نے اعلان کیا کہ طولکرم شہر میں قابض افواج کی اچانک آمد کے بعد اس گروہ کے جنگجو آج صبح کے وقت ان فورسز کے ساتھ براہ راست تصادم میں داخل ہو گئے۔
فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کی ملٹری برانچ نے مزید کہا ہے کہ لڑائی کے دوران سرایا القدس کی فورسز صہیونی فوج کی گاڑیوں کے راستے میں کئی بم دھماکے کرنے میں کامیاب ہوگئیں۔
سرایا القدس نے اس بات پر زور دیا کہ زخمی ہونے کے بعد صہیونی فوجیوں کی چیخیں پوری طرح سنی گئیں اور زخمیوں کو طبی مراکز تک پہنچانے کے لیے بھیجے گئے امدادی دستوں کو موقع پر دیکھا گیا۔
فلسطینی اسلامی جہاد کی ملٹری برانچ نے تلکرم بٹالین کی صبح کی کارروائیوں میں صیہونی فوجیوں کو ناکام بنانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ دشمن کا صرف ایک فوجی کے زخمی ہونے کا اعتراف حقیقت کو تسلیم کرنے سے فرار ہے۔
تقریب خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستانی صوبے خیبر پختونخواہ کے سرحدی علاقے پاراچنار میں دہشت گردوں مسافروں کے قافلے پر حملہ کرکے 42 افراد کو شہید کردیا ...