پاکستان کے وزیر اعظم کی ایران کے نائب صدر سے ملاقات
پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز انقرہ میں ایرانی صدر کے سنیئر نائب محمد مخبر کے ساتھ ایک ملاقات میں دلچسبی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
شیئرینگ :
پاکستان کے وزیر اعظم نے ترکی کے صدر کی تقریب حلف برداری کے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایرانی صدر کے سنیئر نائب سے ملاقات کر کے دوطرفہ تجارت میں بارٹر میکانزم کو آگے بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔
پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز انقرہ میں ایرانی صدر کے سنیئر نائب محمد مخبر کے ساتھ ایک ملاقات میں دلچسبی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
شہباز شریف نے مشترکہ سرحدی علاقے میں ایران کے صدر آیت اللہ رئیسی کے ساتھ اپنی حالیہ ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے سرحدی بازار کے کھلنے کو دو طرفہ تجارت کو مضبوط بنانے کے لیے ایک قدم قرار دیا۔
انہوں نے ایران کے ساتھ بارٹر میکانزم کے فروغ کو دونوں ہمسایہ ممالک کے عوام کے لیے خوشگوار اور فائدہ مند قرار دیا اور کہا کہ اسلام آباد تہران کے ساتھ باہمی تعاون کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق رجب طیب اردوغان کی حلف برداری تقریب ہفتہ کے روز انقرہ میں مقامی وقت کے مطابق 17:00 شروع ہوئی۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...