تاریخ شائع کریں2023 14 June گھنٹہ 11:36
خبر کا کوڈ : 596676

ایرانی نوجوانوں نے علم کے ذریعے پابندیوں سے مواقع پیدا کیے

 انہوں نے کہا کہ ایرانی نوجوانوں نے علم کے ذریعے پابندیوں سے مواقع پیدا کیے ہیں، علم پر مبنی کمپنیاں تناؤ اور مسائل کے عالم میں ملک کے لیے امن و استحکام فراہم کرنے میں کامیاب رہی ہیں۔
ایرانی نوجوانوں نے علم کے ذریعے پابندیوں سے مواقع پیدا کیے
ایرانی صدر مملکت نے پابندیوں کو بے اثر کرنے اور اقتصادی میدان میں طاقت کی مضبوطی کو پابندیوں سے نمٹنے کا سب سے مؤثر طریقہ قرار دیا۔

یہ بات علامہ سید ابراہیم رئیسی نے منگل کے روز ایران اور وینزویلا کے تاجروں کے ساتھ ایک نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

 انہوں نے کہا کہ ایرانی نوجوانوں نے علم کے ذریعے پابندیوں سے مواقع پیدا کیے ہیں، علم پر مبنی کمپنیاں تناؤ اور مسائل کے عالم میں ملک کے لیے امن و استحکام فراہم کرنے میں کامیاب رہی ہیں۔

صدر رئیسی نے علمی سرگرمیوں میں اضافے اور اس شعبے میں تعاون بڑھانے کو اقتصادی میدان میں اہم اقدامات قرار دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ پابندی کو بے اثر کرنا اور اقتصادی میدان میں طاقت کو مضبوط کرنا اس پابندی سے نمٹنے کا سب سے مؤثر طریقہ ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایرانی نوجوانوں نے علم پر مبنی کمپنیوں کے ذریعے پابندی سے مواقع پیدا کیے اور ملک میں امن و استحکام فراہم کرنے میں کامیاب ہوئے۔

انہوں نے ایران اور وینزویلا کے تعلقات کو بہت اچھا قرار دیتے ہوئے کہا کہ اقتصادی تبادلوں میں آسانی اور تیزی لانے کے لیے دوطرفہ معاہدوں کے نفاذ کے ذریعے کسٹم، بینکنگ اور ٹیرف کی رکاوٹوں کو دور کیا جائے گا۔
https://taghribnews.com/vdciyqawqt1a3q2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ