تاریخ شائع کریں2023 16 June گھنٹہ 10:46
خبر کا کوڈ : 596861

لاطینی امریکہ ایک منفرد مارکیٹ اور ایران کے لیے ایک اہم صلاحیت ہے

 ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ لاطینی امریکہ ایک منفرد مارکیٹ اور ایران کے لیے ایک اہم صلاحیت ہے اور وینزویلا میں ایرانی صدر اور وزراء کے درمیان ملاقاتوں اور مذاکرات کے دوران 26 دستاویزات پر دستخط کیے گئے۔

یہ بات حسین امیر عبداللہیان نے ایرانی صدر کے دورہ امریکی لاتین کے موقع پر ایک گفتگو میں کہی۔

انہوں نے بتایا کہ ایرانی 13ویں حکومت کی ایک ترجیح کو متوازن خارجہ پالیسی اور اقتصادی سفارت کاری پر توجہ دینا ہے اور وینزویلا میں ایرانی صدر اور وزراء کے درمیان ملاقاتوں اور مذاکرات کے دوران 26 دستاویزات پر دستخط کیے گئے ، ان دستاویزات کا اہم موضوع اقتصادی، تجارتی اور تکنیکی اور سائنسی تھا۔

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ وینزویلا لاطینی امریکہ اور کیریبین کے علاقے میں ایران کی تجارتی سرگرمیوں کا گیٹ وے ہے۔ دوسری طرف لاطینی امریکہ اور اس خطے کے ہمارے دوست ممالک اسلامی جمہوریہ ایران کے ذریعے مغربی ایشیا کی منڈیوں سے مضبوط رابطہ رکھتے ہیں۔

آیت اللہ سید ابراہیم  رئیسی پیر کی صبح تہران کے وقت کے مطابق ایک سیاسی اور اقتصادی وفد کی سربراہی میں دوست ممالک کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے لاطینی امریکہ کے ممالک وینزویلا، نیکاراگوا اور کیوبا روانہ ہوگئے۔

اصدر رئیسی کے پانچ روزہ دورے کی پہلی منزل کراکس تھی۔

صدر ایران آج بروز پیر نکاراگوے کے دورہ مکمل کرنے کے بعد کیونا کے دارالحکومت ہوانا پہنچ گئے۔
https://taghribnews.com/vdcepp8nzjh8ovi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ