انہوں نے بتایا کہ میں وینزویلا، نکاراگوا اور کیوبا کے صدور اور اپنے انقلابی بھائیوں 'نیکلاس مادورو، دانیل اورتگا اور میگل دایاز-کانل' کی مہمان نوازی پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ لاطینی امریکہ ایک منفرد مارکیٹ اور ایران کے لیے ایک اہم صلاحیت ہے اور وینزویلا میں ایرانی صدر اور وزراء کے درمیان ملاقاتوں اور مذاکرات کے دوران 26 دستاویزات پر دستخط کیے گئے۔
ایرانی صدر مملکت نے وینزویلا، نکاراگوا اور کیوبا کے دورے کے موقع پر کہا کہ ہمارا اور ان تینوں ممالک کا موقف تسلط پسندانہ نظام کے خلاف مقابلہ کرنا ہے اور لاطینی امریکہ کے آزاد ممالک کے ساتھ تعلقات ایک اسٹریٹجک تعلقات ہیں۔
ہسپانوی اور پرتگالی زبان بولنے والے لاطینی ممالک کی مجموعی آبادی 56 کروڑ سے زائد ہے جبکہ اس خطے کا رقبہ 21 ملین مربع کلومیٹر ہے اس لئے دنیا میں ایک اہم خطہ شمار ہوتا ہے۔