ایران کے وزیر خارجہ کی آذری صدر الہام علی اف کے ساتھ ملاقات
ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان جنہوں نے گزشتہ رات غیروابستہ ممالک تحریک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے مقصد سے باکو کا دورہ کیا ، آج بروز بدھ آذری صدر الہام علی اف کے ساتھ ملاقات اور تہران اور باکو کے درمیان تعلقات کی مضبوطی اور علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔
شیئرینگ :
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے غیروابستہ ممالک تحریک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے موقع پر جمہوریہ آذربائیجان کے صدر سے ملاقات اور گفتگو کی۔
ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان جنہوں نے گزشتہ رات غیروابستہ ممالک تحریک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے مقصد سے باکو کا دورہ کیا ، آج بروز بدھ آذری صدر الہام علی اف کے ساتھ ملاقات اور تہران اور باکو کے درمیان تعلقات کی مضبوطی اور علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔
یہ اجلاس " غیر وابستہ ممالک کی تحریک ؛ ابھرتے ہوئے چیلنجز کا مقابلہ کرنے میں متحد اور مضبوط" کے عنوان سے 2 دن تک جاری رہے گا۔
اس نشست میں اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ، دیگر وزرائے خارجہ اور نائب وزراء اور مختلف ممالک سے اس تحریک کے قائدین کے نمائندے شریک ہیں۔
فلسطین، شام، ازبکستان، یوگنڈا، ترکی، صومالیہ، بنگلہ دیش، برکینا فاسو، ایتھوپیا، انڈونیشیا، تیونس، جنوبی افریقہ، ہندوستان اور جمہوریہ آذربائیجان کے ممالک کے ہم منصبوں اور نائب وزرائے خارجہ کے ساتھ ملاقات ایرانی وزیر خارجہ کے ایجنڈے میں شامل ہے۔