پاکستان کی وزارت خارجہ کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری کیے جانے والے بیان میں کہا گيا ہے کہ حکومت پاکستان زاہدان کے دہشت گردانہ واقعے کی شدید مذمت کرتی ہے جس میں 2 ایرانی سیکورٹی اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔
شیئرینگ :
پاکستان کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرکے زاہدان میں ہفتے کے روز ہونے والے دہشت گرادنہ حملے کی مذمت اور ایران کی حکومت اور عوام سے یکجہتی کا اعلان کیا ہے۔
پاکستان کی وزارت خارجہ کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری کیے جانے والے بیان میں کہا گيا ہے کہ حکومت پاکستان زاہدان کے دہشت گردانہ واقعے کی شدید مذمت کرتی ہے جس میں 2 ایرانی سیکورٹی اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔
بیان میں مزید کہا گيا ہے کہ پاکستان دہشتگردی کی لعنت کے خلاف جاری مشترکہ جنگ میں ایران کے عوام اور حکومت کے ساتھ ہے.
تہران میں متعین پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی نے بھی اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر لکھا ہے کہ ہم دہشت گردوں کے شیطانی منصوبے کو ناکام بناتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے ایرانی سپاہیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
پاکستانی سفیر نے زاہدان حملے میں شہید ہونے والوں کے اہل خانہ کو تعزیت پیش کرتے ہوئے، دہشت گردی کے اس واقعے میں زخمی ہونے والوں کی مکمل صحت یابی کی دعا کی ہے۔
پاکستانی سفارت خانے کے پریس ڈیپارٹمنٹ نے بھی اپنے ایک بیان میں زاہدان میں پیش آنے والے دہشت گردی کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
واضح رہے کہ ایران کے محکمہ پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ ہفتےکی صبح زاہدان کے پولیس اسٹیشن نمبر 16 پر دہشت گردانہ حملہ میں دو سیکورٹی اہلکار شہید ہوگئے جبکہ جوابی کارروائی میں تمام چاروں دہشت گرد مارے گئے۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...