"المسیرہ" ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق سعودی فوج کے توپ خانے نے صوبہ صعدہ کے سرحدی علاقے منبہ کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک شخص شہید اور تین زخمی ہو گئے۔
شیئرینگ :
صوبہ صعدہ میں سعودی فوج کے حملے کے نتیجے میں ایک یمنی شہری شہید ہوگیا۔
"المسیرہ" ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق سعودی فوج کے توپ خانے نے صوبہ صعدہ کے سرحدی علاقے منبہ کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک شخص شہید اور تین زخمی ہو گئے۔
اس رپورٹ کے مطابق سعودی جاسوس طیاروں نے منگل کی رات بھی شدا کے سرحدی علاقے کو نشانہ بنایا۔
صعدہ صوبے کے سرحدی علاقے وقتاً فوقتاً سعودی عرب کی جارحیت اور میزائل اور توپ خانے کے حملوں کا نشانہ بنتے رہتے ہیں اور گزشتہ چند ہفتوں کے دوران بین الاقوامی اور عالمی خاموشی کے سائے میں ان حملوں میں شدت آئی ہے۔