متحدہ عرب امارات میں قید 15 ایرانیوں کو معافی مل گی جلد وطن واپس آئے گے
ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللھیان کے حالیہ دورے میں، متحدہ عرب امارات کے حکام سے مختلف امور کے علاوہ ایرانی قیدیوں کے سلسلے میں بھی گفتگو ہوئي تھی ۔
شیئرینگ :
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ کے دورہ امارات اور اس ملک کے حکام سے مذاکرات کے بعد 15 ایرانی قیدیوں کو معافی مل گئي ہے جس کے بعد اب وہ جلد ہی ایران واپس آ جائيں گے۔
ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللھیان کے حالیہ دورے میں، متحدہ عرب امارات کے حکام سے مختلف امور کے علاوہ ایرانی قیدیوں کے سلسلے میں بھی گفتگو ہوئي تھی ۔
گزشتہ جون میں ہونے والے اس دورے میں ایرانی قیدیوں پر گفتگو کے بعد، متحدہ عرب امارات کے سربراہ " شیخ محمد بن زائد آل نہیان" نے 15 قیدیوں کو معافی عطا کی اور قانونی مراحل طے ہونے کے بعد وہ لوگ ایران واپس آ جائيں گے۔
وزارت خارجہ کے مطابق، ملک کے باہر رہنے والے ایرانیوں کو قونصل سروس، اور قانونی سہولتوں کی فراہمی نیز سزا و قید سمیت ان کے تمام مسائل کے سلسلے میں سنجیدگی سے کارروائی کی جائے گي۔
ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللھیان کے حالیہ متحدہ عرب امارات کے دورے میں، باہمی دلچسپی کے مختلف مسائل کے ساتھ ہی، اس ملک میں رہنے والے ایرانیوں کے مسائل اور ان کے حل پر بھی گفتگو ہوئي تھی۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...