ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ دونوں ملکوں کے ماہرین اور عہدیدار ایران و عمان کے درمیان طویل مدتی تعاون کے جامع معاہدے کے لئے تبادلہ خیال کا سلسلہ جاری رکھیں۔
شیئرینگ :
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے عمان کو علاقے میں بے ایران کا بے حد قریبی دوست قرار دیا اور مختلف شعبوں میں تعاون میں اضافے کو دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں توسیع کی علامت کہا۔
عمان کے وزير خارجہ سید بد البو سعیدی نے جو پیر کے روز تہران کے دورے پر تھے، ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللھیان سے ملاقات کی۔
ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے عمانی ہم منصب سے ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں فروغ پر مسرت ظاہر کی اور مختلف شعبوں میں باہمی تعاون میں فروغ کو ایران و عمان کے تعلقات میں استحکام کی علامت قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے تعلقات میں کافی پیش رفت ہوئي ہے تاہم یہ ملاقات دونوں ملکوں کے سربراہوں کی ملاقات میں ہونے والے معاہدوں کی صورت حال کا جائزہ لینے کا بھی بہترین موقع ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ دونوں ملکوں کے ماہرین اور عہدیدار ایران و عمان کے درمیان طویل مدتی تعاون کے جامع معاہدے کے لئے تبادلہ خیال کا سلسلہ جاری رکھیں۔
انہوں نے مستقبل قریب میں تہران میں ایران و عمان کے مشترکہ کمیشن کے اجلاس کو اہم قرار دیا اور کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ یہ اجلاس، مختلف شعبوں میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون میں مزید فروغ کا باعث بنے گا۔
امیر عبد اللھیان نے عمان کو علاقے میں ایران کا بے حد قریبی دوست قرار دیا اور ایران کے خلاف ظالمانہ پابندیوں کے خاتمے اور اسی طرح کچھ دوسرے ملکوں کے ساتھ ایران کے تعلقات ميں بہتری کے لئے عمان کی کوششوں پر اس کا شکریہ ادا کیا۔
وزیر خارجہ نے اسی طرح صدر ڈاکٹر ابراہیم رئيسی کی طرف سے سلطان عمان کو سلام بھی پہنچایا۔
عمان کے وزير خارجہ نے بھی عمان کے سلطان کی جانب سے صدر ایران کو سلام پہنچاتے ہوئے دونوں ملکوں کے تعلقات کو ایک مثالیہ ماڈل قرار دیا اور دونوں ملکوں کے بڑھتے تعلقات پر اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا: یہ ضروری ہے کہ ہم دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے مختلف پہلوؤں اور ماضی میں ہونے والے معاہدوں کا جائرہ لیتے رہیں اور خاص طور پر تجارتی و معاشی شعبے میں تعاون میں مزید فروغ کے حالات فراہم کریں۔
ایران و عمان کے وزرائے خارجہ نے باہمی ملاقات کے بعد ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں شرکت کرکے اپنی ملاقات اور مذاکرات کے نتائج سے میڈیا کو آگاہ کیا۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...