اسلام آباد میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے یوتھ اسپورٹس انیشی ایٹیو کا افتتاح کر دیا
انہوں نے کہا کہ محدود وسائل کے باوجود نوجوانوں نے کھیل کے میدان میں پاکستان کا جھنڈا پوری دنیا میں بلند کیا، کھیلوں کے شعبے کے لیے 5 ارب روپے مختص کیے ہیں۔
شیئرینگ :
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دوست ممالک کی معاونت سے معاشی اعشاریے بہتر ہو رہے ہیں۔
اسلام آباد میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے یوتھ اسپورٹس انیشی ایٹیو کا افتتاح کر دیا۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ کل چینی بینک نے پاکستان کو 600 ملین ڈالرز رول اوور کیے، ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کل 600 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا۔
انہوں نے کہا کہ محدود وسائل کے باوجود نوجوانوں نے کھیل کے میدان میں پاکستان کا جھنڈا پوری دنیا میں بلند کیا، کھیلوں کے شعبے کے لیے 5 ارب روپے مختص کیے ہیں۔
شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کے لیے جتنا ممکن ہو سکے گا وسائل فراہم کریں گے، نوجوانوں کی محنت اور جدوجہد سے پاکستان آگے بڑھے گا۔
وزیرِ اعظم نے کہا کہ پوری قوم ملک کا نام روشن کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے، کامیاب کھلاڑیوں کے والدین اور کوچز کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔