قطر کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں اعلان کیا: ہم نے سویڈن کے سفیر کو طلب کرکے احتجاج کیا اور اسٹاک ہوم سے کہا کہ وہ ان شرمناک اقدامات کو روکنے کے لیے تمام اقدامات کرے۔
شیئرینگ :
قطر کی وزارت خارجہ نے جمعہ کی صبح اعلان کیا کہ اس نے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ملک کے سفیر کو طلب کیا ہے۔
قطر کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں اعلان کیا: ہم نے سویڈن کے سفیر کو طلب کرکے احتجاج کیا اور اسٹاک ہوم سے کہا کہ وہ ان شرمناک اقدامات کو روکنے کے لیے تمام اقدامات کرے۔
قطر کی وزارت خارجہ نے اس بیان میں مزید کہا: ہم قرآن پاک کی بے حرمتی اور سویڈن میں بار بار اس طرح کے عمل کی اجازت دینے کی مذمت کرتے ہیں۔
بدھ کے روز سویڈن کی پولیس نے اشتعال انگیز کارروائی کرتے ہوئے اسٹاک ہوم میں عراقی سفارت خانے کے سامنے ایک بار پھر قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کی اجازت اسی شخص کو جاری کی جو اس سے قبل اس گھناؤنے فعل کا مرتکب ہوا تھا۔
"سیلون مومیکا" نے جمعرات کو ایک بار پھر توہین آمیز اور اسلام مخالف اقدام کرتے ہوئے اسٹاک ہوم میں عراقی سفارت خانے کے سامنے اس مقدس کتاب اور عراقی پرچم کو پھاڑنے اور لات مارنے کی کوشش کی۔
تقریب خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستانی صوبے خیبر پختونخواہ کے سرحدی علاقے پاراچنار میں دہشت گردوں مسافروں کے قافلے پر حملہ کرکے 42 افراد کو شہید کردیا ...