تاریخ شائع کریں2023 22 July گھنٹہ 09:43
خبر کا کوڈ : 601057

یورپی یونین کا ڈرون طیارے روس کو دینا کا الزام بے بنیاد ہے

ناصر کنعانی نے روس کو ڈرون طیاروں کی فروخت کے الزام کو ایران کے خلاف نئی پابندیاں عائد کرنےکا بہانہ قرار دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ایران متعدد بار سرکاری سطح پر یورپی یونین کے اس بے بنیاد دعوے کی تردید کر چکا ہے۔ 
یورپی یونین کا ڈرون طیارے روس کو دینا  کا الزام بے بنیاد ہے
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ڈرون طیارے روس برآمد کرنے سے متعلق یورپی یونین کے دعوے کو من گھڑت اور بے بنیاد قرار دیا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے روس کو ایرانی ڈرون برآمد کرنے کے بارے میں یورپی یونین کے دعوے کو بے بنیاد قرار دیتے ہوۓ کہا کہ یوکرین کی جنگ کو ایران اور روس کے درمیان دو طرفہ تعاون سے جوڑنے کی کی کوئی بھی کوشش سیاسی محرکات کی حامل ہے۔

ناصر کنعانی نے روس کو ڈرون طیاروں کی فروخت کے الزام کو ایران کے خلاف نئی پابندیاں عائد کرنےکا بہانہ قرار دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ایران متعدد بار سرکاری سطح پر یورپی یونین کے اس بے بنیاد دعوے کی تردید کر چکا ہے۔  ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے یوکرین کی جنگ کے خاتمے لیے سفارتی کوششیں تیز کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

ناصر کنعانی  کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے مغرب ایران کے خلاف سیاسی مقاصد کے تحت پابندیاں لگانے کی غیر موثر اور ناکام پالیسی کو جاری رکھنے کے لیے جھوٹے دعووں کا سہارا لے رہا ہے۔

انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ اسلامی جمہوریہ ایران یورپی یونین اور اس کے رکن ممالک کی پابندیوں کے خلاف جوابی اقدامات  کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
https://taghribnews.com/vdciwzaqyt1auu2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ