تاریخ شائع کریں2023 23 July گھنٹہ 17:47
خبر کا کوڈ : 601280

قرآن مجید کی بے حرمتی سے پوری دنیا کے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچتی ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللھیان  کی متحدہ عرب امارات کے اپنے ہم منصب عبد اللہ بن زائد آل نہیان سے ایک ٹیلی فونی گفتگو میں، سويڈن اور ڈنمارک میں قرآن مجید کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت۔
قرآن مجید کی بے حرمتی سے پوری دنیا کے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچتی ہے
متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ عبد اللہ بن زائد آل نہیان نے آ‎سمانی کتابوں، ادیان اور عقائد کی توہین کی شدید مذمت کی ہے اور اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے ہنگامی اجلاس کی تجویز کا خیر مقدم کیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللھیان  کی متحدہ عرب امارات کے اپنے ہم منصب عبد اللہ بن زائد آل نہیان سے ایک ٹیلی فونی گفتگو میں، سويڈن اور ڈنمارک میں قرآن مجید کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ  کے فوری  اجلاس کا مطالبہ کیا تھا ۔

انہوں نے کہا کہ قرآن مجید کی بے حرمتی سے پوری دنیا کے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچتی ہے اس لئے اس بے حرمتی کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائي ضروری ہے۔

انہوں نے اسی طرح متحدہ عرب امارات کے اپنے حالیہ دورے  اور اس دوران مذاکرات کو بے حد اچھا اور تعمیری قرار دیا اور کہا کہ معاہدوں پر عمل در آمد کے لئے ضروری اقدامات کئے جانے چاہیے۔

ایران کے وزير خارجہ نے خلیج فارس کے علاقے میں امن و سلامتی کو ایران کے لئے اہم قرار دیا اور کہا: علاقائي ملک، غیر ملکیوں کی مداخلت کے بغیر اس علاقے میں امن قائم کر سکتے ہيں۔

متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ عبد اللہ بن زائد آل نہیان نے آ‎سمانی کتابوں، ادیان اور عقائد کی توہین کی شدید مذمت کی ہے اور اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے ہنگامی اجلاس کی تہران کی تجویز کا خیر مقدم کیا ہے۔

متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ نے دونوں ملکوں کے حکام کے ایک دوسرے کے ملکوں کے دوروں کا ذکر کرتے ہوئے ، ایرانی وزیر خارجہ کے حالیہ دورہ امارات کو بہت اہم قرار دیا اور کہا کہ وہ تمام شعبوں میں ایران و متحدہ عرب امارات کے درمیان تعلقات میں فروغ کے خواہاں ہيں۔
https://taghribnews.com/vdcg7q93zak9zx4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ