عاشورا کے مراسم اور عزاداری پیغمبر اکرم کے نواسے کی تحریک کے تسلسل کی بڑی دلیل ہے۔ امت اسلامی کی بیدار ضمیر کبھی اس المناک واقعے کو فراموش نہیں کرے گی۔
شیئرینگ :
یمنی تنظیم انصاراللہ کے سربراہ نے یوم عاشورا کو اپنے خطاب میں کہا ہے کہ حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے اصحاب نے راہ حق میں استقامت اور پائداری اور اسلام کے ساتھ وفاداری کا درس دیا ہے۔
یمنی تنظیم انصاراللہ کے سربراہ سید عبدالملک الحوثی نے عاشورا کے دن اپنے خطاب میں کہا ہے کہ عاشورا کے مراسم اور عزاداری پیغمبر اکرم کے نواسے کی تحریک کے تسلسل کی بڑی دلیل ہے۔ امت اسلامی کی بیدار ضمیر کبھی اس المناک واقعے کو فراموش نہیں کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ بنی امیہ کے انحراف کی وجہ سے واقعہ کربلا جیسا سانحہ پیش آیا۔ امام حسین نے امت کی بیداری کے لئے قیام کیا اور ذلت کو قبول کرنے سے انکار کیا۔ کربلا کے میدان میں ان پر پانی بند کردیا لیکن انہوں نے صبر و استقامت کا درس دیتے ہوئے اسلام کے ساتھ وفاداری کا عملی مظاہرہ کیا۔
انصاراللہ کے سربراہ نے مزید کہا کہ واقعہ کربلا بنی امیہ کے مکروہ چہرے کی عکاسی کرتاہے۔ کربلا کے بعد یزید نے مکہ اور مدینہ پر بھی حملہ کردیا۔ امت مسلمہ کے پاس قیام کے علاوہ کوئی چارہ نہ تھا اسی لیے اس کے بعد قیام اور جنگوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
انہوں نے کہا کہ امام حسین علیہ السلام کا قیام رہتی دنیا تک کے لئے مشعل راہ ہے۔ آج دنیا کو امریکہ اور اسرائیلی لابی کا سامنا ہے۔ صہیونی طاقتیں قرآن کی بے حرمتی کے ذریعے اسلام دشمنی کا مظاہرہ کررہی ہیں۔ امت مسلمہ کو چاہئے کہ قرآن دشمنی کے اس سلسلے کے مقابلے میں اپنا مضبوط موقف پیش کرے۔ اسلامی ممالک کو چاہئے کہ سویڈن اور ڈنمارک جیسے ممالک کے ساتھ روابط منقطع کریں ورنہ اپنی ذمہ داری پر عمل کرنے کے سلسلے میں کوتاہی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ یمن کے عوام نے امام حسین علیہ السلام سے درس لیتے ہوئے گذشتہ نو سالوں کے دوران قیام اور استقامت کا مظاہرہ کیا۔
سید عبدالملک نے مغربی ممالک سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صہیونی لابی ان کو تباہ کرکے رکھ دے گی۔ اگر یہودیوں کی غلامی سے نجات چاہتے ہیں تو اللہ کی بندگی قبول کریں۔ مغربی معاشرہ آج تباہی کے دہانے پہنچ گیا ہے۔ اخلاق اور اعلی انسانی اقدار سے بے بہرہ ہوچکا ہے۔ ہم ان کو اسلام کی طرف دعوت دیتے ہیں جوکہ انسانیت کو نجات دینے والا مکتب ہے۔
الحوثی نے فلسطین اور وہاں کے عوام کے بارے میں اصولی موقف کو دہرایا۔
انہوں نے یمن میں جاری جنگ کو ختم کرنے کے لئے محاصرہ ختم کرنے اور امن کے لئے کوششوں کی دعوت دی۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...