ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی نے عاشورائے حسینی کی مناسبت سے پیغام
نریندر مودی نے حضرت امام حسین علیہ السلام کی قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ انصاف اور انسانی وقار کے نظریات کے لیے ان کی ہمت اور عزم قابل ذکر ہے۔
شیئرینگ :
ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی نے عاشورائے حسینی کی مناسبت سے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ دن مسلمانوں کے لیے اہمیت اور عقیدت کا مہینہ ہے۔
نریندر مودی نے حضرت امام حسین علیہ السلام کی قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ انصاف اور انسانی وقار کے نظریات کے لیے ان کی ہمت اور عزم قابل ذکر ہے۔
ہندوستان، پاکستان اور عراق میں آج یوم عاشور ہے اور ہندوستان میں عاشورائے حسینی کے موقع پر ماتمی جلوس نکالے جا رہے ہیں اور مجالس عزا کا سلسلہ جویکم محرم سے شروع ہوا تھا بدستور جاری ہے ۔
جلوس عزا کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی روک تھام کیلئے سکیورٹی کے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...