قرآن پاک کی بے حرمتی ایک گھناؤنا اور وحشیانہ فعل ہے
کیتھولک عیسائيوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس نے ارجنٹائن کی اسلامک فاؤنڈیشن کے مائندے عبدالکریم پاز کے خط کے جواب میں سوئیڈن اور ڈینمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی مذمت کرتے ہوئے اس طرح کے گھناؤنے فعل کو انسانی گفتگو میں رکاوٹ قرار دیا۔
شیئرینگ :
عالمی کیتھولک رہنما نے سوئیڈن اور ڈینمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی مذمت کرتے ہوئے اسے ایک گھناؤنا اور وحشیانہ فعل قرار دیا۔
کیتھولک عیسائيوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس نے ارجنٹائن کی اسلامک فاؤنڈیشن کے نمائندے عبدالکریم پاز کے خط کے جواب میں سوئیڈن اور ڈینمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی مذمت کرتے ہوئے اس طرح کے گھناؤنے فعل کو انسانی گفتگو میں رکاوٹ قرار دیا۔
گزشتہ ہفتے اسلامک فاؤنڈیشن آف ارجنٹائن (FIAS) میں مذاہب کے نمائندے نے عالمی کیتھولک رہنما کے نام ایک خط میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی مذمت کرتے ہوئے اس گھناؤنے فعل کو ابراہیمی مذاہب کے اتحاد کو پارہ پارہ کرنے کی کوشش قرار دیا تھا۔
پاپ فرانسس نے کچھ عرصہ قبل امارات کے اخبار الاتحاد کو انٹرویو میں سوئیڈن کی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے قرآن پاک کی بے حرمتی کی مذمت کی تھی۔
حالیہ ہفتوں کے دوران متعدد بار قرآن کی بے حرمتی کی اجازت دینے کے بعد سوئیڈن اور ڈینمارک کے ساتھ اسلامی ملکوں کے سفارتی تعلقات میں کشیدگی پیدا ہوگئی ہے۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...