تاریخ شائع کریں2023 6 August گھنٹہ 13:06
خبر کا کوڈ : 602766

2023 کے آغاز سے اب تک 37 فلسطینی بچے صیہونی حکومت کے ہاتھوں شہید

2023 کے آغاز سے اب تک 37 فلسطینی بچے صیہونی حکومت کے ہاتھوں شہید
 بچوں کے دفاع کے لئے عالمی مہم کے سربراہ نے بتایا ہے کہ سن 2023 کے آغاز سے اب تک 37 فلسطینی بچے، صیہونی حکومت کے ہاتھوں شہید ہو چکے ہیں۔

عرب 48 نے ہفتے کی رات اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے عاید ابو قطیش نے  فلسطینی ریڈیو کے ساتھ ایک گفتگو میں کہا ہےکہ رواں سال کے آغاز سے اب تک غرب اردن اور غزہ پٹی میں صیہونیوں نے 37 فلسطینی بچوں کو شہید کیا ہے جن میں سے 31 بچے غرب اردن میں اور 6 بچے غزہ پٹی میں شہید ہوئے جبکہ غاصب صیہونی حکام نے 160 بچوں کی بدستور حراست میں رکھے ہيں۔

ابو قطیش نے مزيد بتایا: فلسطینی بچوں کے قتل اور گرفتاری کے واقعات میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے لیکن عالمی برادری فلسطینی بچوں کی مدد نہيں کر رہی اور نہ ہی غاصب صیہونی حکومت کو اس کے جرائم پر کٹہرے میں کھڑا کر رہی ہے۔

فلسطینی تنظیم حماس نے بھی کچھ دنوں قبل اعلان کیا تھا کہ رواں سال سے اب تک صیہونی آباد کاروں نے 591 بار مقبوضہ سر زمینوں میں فلسطینیوں پر حملے کئے ہیں جن میں 2 فلسطینی شہید ہوئے ہيں اور  ان حملوں میں فلسطینیوں کی زمینوں اور املاک کو بہت نقصان پہنچا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcg3x933ak9zu4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ