تاریخ شائع کریں2023 16 August گھنٹہ 10:00
خبر کا کوڈ : 603887

صیہونی ریزرو فوجی جنرل کا تحریک مزاحمت کی میزائل طاقت کا اعتراف

 مذکورہ صیہونی عہدیدار کا کہنا تھا کہ میری مراد یہ ہے کہ آنے والی جنگ میں تحریک  مزاحمت کی طرف سے روزانہ اوسطاً 3500 میزائل اور راکٹ اسرائیل پر فائر کیے جاسکتے ہیں۔
صیہونی ریزرو فوجی جنرل کا تحریک مزاحمت کی میزائل طاقت کا اعتراف
خطے کی تحریک مزاحمت کے ساتھ ممکنہ جنگ کے بارے میں صیہونیوں کی بڑھتی ہوئی تشویش کے درمیان صیہونی حکومت کے ایک ریزرو فوجی جنرل نے تحریک مزاحمت کی میزائل طاقت کا اعتراف اور اسے اسرائيل کے لیے ایٹمی ہتھیاروں سے سے زیادہ خطرناک قرار دیا۔

 صہیونی فوج کے ریزرو جنرل مسحاق بریک نے کہا ہے کہ تحریک مزاحمت کے ہزاروں پن پوائنٹ میزائلوں اور ڈروں طیاروں نے  ہمارا پوری طرح محاصرہ کر رکھا ہے۔ 

 مذکورہ صیہونی عہدیدار کا کہنا تھا کہ میری مراد یہ ہے کہ آنے والی جنگ میں تحریک  مزاحمت کی طرف سے روزانہ اوسطاً 3500 میزائل اور راکٹ اسرائیل پر فائر کیے جاسکتے ہیں۔

مسحاق بریک نے مزید کہا کہ بقول اس کے" دشمن نے اسرائیل کو محاصرے میں لے رکھا ہے اور ایک حلقہ بنا لیا ہے جسے میں "دم گھوٹنے والا حلقہ" کہتا ہوں۔  

صیہونی ذرائع کے مطابق ناجائز صیہونی حکومت اس بات کی کوشش کررہی ہے کہ  حزب اللہ اپنے ڈیٹرنس پاور کو مسلط نہ کر سکے تاکہ اسے لبنان میں جاسوسی کا سلسلہ جاری رکھنے کا موقع ملتا رہے مگر اس بات کا بھی خوف ہے کہ کہیں وہ حزب اللہ کے جال میں نہ پھنس جائے۔

غاصب صیہونی حکومت کو اس وقت ایک شدید اندرونی بحران کا سامنا ہے جس کی وجہ سے صیہونی حکومت میں پھوٹ پڑگئی ہے اور اس کا دائرہ فوج کے اندر تک سرایت کرگيا ہے۔ جس کے نتیجے میں سرمایہ، ماہرین اور حتی عام شہری بھی اسرائیل سے فرار ہو رہے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcbwfb0zrhbgwp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ