روضہ شاہ چراغ کے فداکار خادم فرزاد باد پا کو " نشان آزادی ملت ایران" سے نوازا گیا
روضہ شاہ چراغ کے جانباز خادم فرزاد باد پا کو تہران کے برج آزادی کے اسلامی انقلاب آرٹ سینٹر میں ایک تقریب کے دوران نشان آزادی ملت ایران سے نوازا گیا۔
شیئرینگ :
روضہ شاہ چراغ کے فداکار خادم فرزاد باد پا کو " نشان آزادی ملت ایران" سے نوازا گیا۔
روضہ شاہ چراغ کے جانباز خادم فرزاد باد پا کو تہران کے برج آزادی کے اسلامی انقلاب آرٹ سینٹر میں ایک تقریب کے دوران نشان آزادی ملت ایران سے نوازا گیا۔
فرزاد باپا کو " نشان آزادی ملت ایران" اسلامی جمہوریہ ایران کے قائم مقام وزیر اسلامی ثقافت و ہدایت سید محمد ہاشمی نے عطا کیا ۔
اس تقریب میں سپاہ پاسداران تہران کے کمانڈر جنرل حسن زادہ ، رودکی فاؤنڈیشن کے مینیجنگ ڈائریکٹر مہدی سالم اور محکمہ اسلامی ثقافت و ہدایت، تہران کے ڈائریکٹر جنرل فرزاد ہوشیار پور بھی شریک تھے۔
اس موقع پر روضۂ حضرت شاہ چراغ کے فداکار خادم فرزاد باد پا نے حالیہ دہشت گردانہ حملے کی تفصیلات بیان کیں اور کہا کہ جو ایرانی بھی اور جو شیعہ مسلمان اس منظر کو دیکھتا وہ ، وہی کرتا جو میں نے کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ میں اہل بیت کے ایک ادنی خادم کے علاوہ کچھ نہیں ہوں اور یہ توفیق اور افتخار خود حضرت احمد بن موسی علیہ السلام نے عطا کیا ۔