دنیا بھر کے مظلوموں اور کمزوروں کا دفاع کرنا ہماری تنظیم کا اہم ترین مشن ہے
سپاہ پاسداران انقلاب کے اعلی کمانڈروں اور عہدیداروں کی 24 ویں سپریم اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے قدس فورس کے کمانڈر جنرل اسماعیل قاآنی کا کہنا تھا کہ دنیا بھر کے مظلوموں اور کمزوروں کا دفاع کرنا ہماری تنظیم کا اہم ترین مشن ہے۔
شیئرینگ :
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے کمانڈر جنرل اسماعیل قاآنی نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت کے مقابلے میں مزاحمتی محاذ کو برتری حاصل ہے۔
سپاہ پاسداران انقلاب کے اعلی کمانڈروں اور عہدیداروں کی 24 ویں سپریم اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے قدس فورس کے کمانڈر جنرل اسماعیل قاآنی کا کہنا تھا کہ دنیا بھر کے مظلوموں اور کمزوروں کا دفاع کرنا ہماری تنظیم کا اہم ترین مشن ہے۔
انہوں نے اپنے پیشرو کمانڈر شہید قاسم سلیمانی کی خصوصیات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شہید قاسم ایک شخص کا نہیں بلکہ ایک ایسے مکتب فکر اور ایک روشن راستے کا نام ہے جسے دشمن برداشت نہیں کرسکتا۔ شہید قاسم سلیمانی ایران کی سرحدوں سے باہر انسانی طرز سلوک کا بہترین نمونہ تھے۔
قدس فورس کے کمانڈر نے صیہونی حکومت کے زوال کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آج مزاحمتی محاذ کو صہیونی حکومت پر واضح برتری حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ حزب اللہ کی قیادت میں مزاحمتی محاذ نے غاصب صیہونی حکومت سے گيس کے کنويں لبنان کو واپس دلوا دیئے۔
قدس فورس کے کمانڈر نے کہا کہ غاصب صیہونی حکومت کو اس وقت اندرونی اور بیرونی سطح پر دشوار حالات کا سامنا ہے۔ مزاحمتی محاذ کی جانب سے روزانہ 15 سے 30 حملے صیہونی حکومت کے خلاف کیے جا رہے ہیں۔
جنرل قاآنی نے کہا کہ امریکہ نے عراق میں 7 ٹریلین ڈالر خرچ کیے لیکن ذلت و رسوائی کے سوا اسے کچھ حاصل نہیں ہوا۔