چذابہ بارڈر پر زائرین کی خدمت کے لئے علماء محبان امیرالمؤمنین علی ع موکب میں موجود ہیں
جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کے تحت چذابہ بارڈر پر تبلیغ کے تعیینات گروہ کے مسؤل حجۃ الاسلام ارشاد حسین مطہری نے مہر نیوز سے گفتگو میں کہا کہ اس وقت چذابہ بارڈر پر زائرین کی خدمت کے لئے تقریبا 25 علماء محبان امیرالمؤمنین علی علیہ السلام کے موکب میں موجود ہیں۔
شیئرینگ :
جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کے تحت چذابہ بارڈر پر تبلیغ کے لئے تعیینات گروہ کے مسؤل حجۃ الاسلام ارشاد حسین مطہری نے گفتگو میں کہا کہ اس وقت چذابہ بارڈر پر زائرین کی خدمت کے لئے تقریبا 25 علماء محبان امیرالمؤمنین علی علیہ السلام موکب میں موجود ہیں۔
جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کے تحت چذابہ بارڈر پر تبلیغ کے تعیینات گروہ کے مسؤل حجۃ الاسلام ارشاد حسین مطہری نے مہر نیوز سے گفتگو میں کہا کہ اس وقت چذابہ بارڈر پر زائرین کی خدمت کے لئے تقریبا 25 علماء محبان امیرالمؤمنین علی علیہ السلام کے موکب میں موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بارڈر پر پاکستانی زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہیں اور عراق کے ویزا رکھنے والے پاکستانی زائرین آسانی سے بارڈر کراس کرکے عراق میں داخل ہو رہے ہیں۔
ارشاد مطہری کا کہنا ہے کہ زائرین کی خدمت پر ہم فخر محسوس کرتے ہیں اور جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان حسب سابق امسال بھی پاکستان سے آنے والے ہموطنوں کی خدمت کے لئے حاضر ہے۔
اس موقع پر زائرین سے خطاب کرتے ہوئے جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کے نائب صدر حجۃ السلام احمد حسن عابدی نے کہا کہ خدا کا شکر ادا کریں کہ آپ کے دل کو خدا نے محبت حسین علیہ السلام سے مزین کیا۔ امام حسین علیہ السلام کی زیارت ہر کسی کی قسمت میں نہیں ہے، وہی زائر بنتا ہے جس کو امام حسین علیہ السلام پکاریں۔