تاریخ شائع کریں2023 23 August گھنٹہ 19:15
خبر کا کوڈ : 604766

اربعین مارچ کے دوران صحت کے حوالہ سے چند احتیاط

اربعین کے موقع پر موسم کی گرمی اور زیادہ دیر تک پیدل چلنے کی وجہ سے بدن سے کلوریز کی بڑی مقدار ختم ہوجاتی ہے جس کے باعث انسان کے اندر کھانے اور پینے کی طلب میں اضافہ ہوجاتا ہے البتہ مومنین کو چاہئے کہ کھانے پینے کے بارے میں خصوصی توجہ دیں۔
اربعین مارچ کے دوران صحت کے حوالہ سے چند احتیاط
اربعین مارچ کے دوران زیادہ دیر تک پیدل چلنے کی وجہ سے کلوریز جل جاتی ہیں اور کھانے کی طلب بڑھ جاتی ہے لیکن ضرورت سے زیادہ کھانے کی وجہ سے صحت پر منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔

اربعین کے موقع پر موسم کی گرمی اور زیادہ دیر تک پیدل چلنے کی وجہ سے بدن سے کلوریز کی بڑی مقدار ختم ہوجاتی ہے جس کے باعث انسان کے اندر کھانے اور پینے کی طلب میں اضافہ ہوجاتا ہے البتہ مومنین کو چاہئے کہ کھانے پینے کے بارے میں خصوصی توجہ دیں۔

راستے میں موجود موکب مختلف زائرین کے لئے فخریہ طور پر لذیذ کھانے پیش کرتے ہیں لیکن مومنین کو اپنی صحت کا خود خیال رکھنا چاہئے کیونکہ اسی پر انسان کی صحت اور سلامتی کی بنیاد ہے۔

ممکن ہے کھانے کی طرف آپ کی رغبت زیادہ ہو لیکن اس کا مطلب یہ ہرگز نہیں کہ ہر جگہ موجود کھانا کھائیں لہذا کھانے میں احتیاط کریں۔

خام سبزیاں کھانے سے گریز کریں اور کھانے سے پہلے سبزیوں کو اچھی طرح دھوئیں۔

ناخالص دہی، لسی، دودھ اور پنیر کھانے سے اجتناب کریں۔

ڈبے میں بند کھانا کھولنے سے پہلے بیس منٹ تک ابالیں۔ استعمال شدہ ڈبے پھول جائے، زنگ آلود ہو یا ناگوار بو آرہی ہے تو فورا پھینک دیں۔

پکی ہوئی غذائیں دو گھنٹوں سے زائد نہ رکھیں۔

پکی ہوئی غذا کو مخصوص جگہوں پر رکھیں ورنہ دو گھنٹوں سے زائد نہ رکھیں۔

گرم اور زہریلا ہونے سے بچانے کے لئے پسٹورائزڈ لسی استعمال کریں۔

پودینے کو چھاچھ میں ملاکر پی لیں پودینہ نظام ہاضمہ کو فعال رکھتا ہے۔

کھانے کے ساتھ کم چکنائی اور پسٹورائزڈ دہی استعمال کریں۔

جسم میں پانی کی کمی سے بچنے کے لئے اپنے سے پانی کا ایک بوتل رکھیں۔

غیر صحت بخش اور زمین پر پڑے ہوئے برف استعمال کرنے سے گریز کریں۔

صاف اور شفاف پانی مسواک کریں۔

چشمہ، نہر یا دریا کا پانی پینے سے اجتناب کریں۔

بوتل میں بچا ہوا پانی دھوپ میں نہ رکھیں۔

ڈسپوزیبل کپ اور گلاس میں گرم چائے اور مشروبات پینے سے گریز کریں۔

راستے میں ضرورت کے وقت کھانے کے لئے ڈرائی فروٹ مثلا کشمش، انجیر، اخروٹ، بادام اور پستہ وغیرہ رکھیں۔

گرم موسم کے پیش نظر نمکین کھانا کھانے سے گریز کریں۔ نمک زیادہ استعمال کرنے کی وجہ پیاس لگتی ہے اور ڈی ہائیڈریشن کی وجہ سے کمزوری ہوجاتی ہے۔

زیادہ چکنائی والی غذائیں کھانے سے پرہیز کریں تاکہ ہاضمے کی شکایت نہ ہوجائے۔

گرمی سے بچنے کے لئے خاکشیر اور تخم ملنگا سے تیار شدہ شربت پی لیں اور اگر ممکن ہو تو ان مشروبات کو گھر میں ہی تیار کرکے لے جائیں
کھانے کی اشیاء مثلا برتن، چمچ اور پیالوں کو اچھی طرح دھولیں اگر ممکن ہے تو ڈسپوزیبل اشیاء استعمال کریں۔

عراق کے روایتی کھانوں کا آپ کا تجربہ نہ ہونے کی وجہ سے ممکن طبیعت کے مطابق نہ ہوں لہذا احتیاط کریں۔

حفظان صحت کے اصولوں کا خیال رکھنے اور سند یافتہ موکب میں ہی کھانا کھائیں۔
https://taghribnews.com/vdciq5aqqt1auy2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ