پاکستانی زائرین کے لئے زاہدان سے اہواز کے لئے بھی خصوصی اور سستی پروازوں کا سلسلہ شروع
اسلامی جموریہ ایران کی جانب سے پاکستانی زائرین کی عراق بارڈر منتقلی کے لئے بسوں کے کرائے سے بھی سستے ترین ریٹ پر خصوصی پروازوں کا سلسلہ جاری ہے۔
شیئرینگ :
اسلامی جموریہ ایران کی جانب سے پاکستانی زائرین کی عراق بارڈر منتقلی کے لئے بسوں کے کرائے سے بھی سستے ترین ریٹ پر خصوصی پروازوں کا سلسلہ جاری ہے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق اتوار کو چابہار سے اہواز کے لئے پاکستانی زائرین کی خصوصی فلائٹ کا باقاعدہ آغاز کیا گیا جب کہ آج زاہدان سے اہواز (ایران عراق سرحدی شہر) کے لئے بھی خصوصی اور سستی پروازوں کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت کی طرف سے پاکستانی زائرین کی عراق بارڈر تک منتقلی کے لئے اتوار کو ریمدان بارڈر (چابہار) سے اہواز کے لئے خصوصی اور سستی پروازیں شروع کرنے کے بعد آج زاہدان شہر (میرجاوہ بارڈر) سے بھی اہواز کے لئے خصوصی فلائٹ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی طرف سے اربعین حسینی میں ریمدان اور میرجاوہ (تفتان) کی سرحدوں سے سفر کرنے والے پاکستانی زائرین کی عراق بارڈر منتقلی کے لئے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے جو کہ قابل تحسین ہے۔