متنازعہ عدالتی اصلاحات کے منصوبے پر بن گوریان ائیرپورٹ پر احتجاجی
آج رات صہیونی وزیر اعظم نتن یاہو کی متنازعہ عدالتی اصلاحات پر ان کی امریکہ روانگی کے موقع پر احتجاج کرتے ہوئے لاکھوں کی تعداد میں بن گوریان ائیرپورٹ پر جمع ہونے کا اعلان کیا ہے۔
شیئرینگ :
متنازعہ عدالتی اصلاحات کے منصوبے پر شدت پسند صہیونیوں نے نتن یاہو کی امریکہ روانگی کے موقع پر بن گوریان ائیرپورٹ پر احتجاجی مظاہرے کی کال دی ہے۔
آج رات صہیونی وزیر اعظم نتن یاہو کی متنازعہ عدالتی اصلاحات پر ان کی امریکہ روانگی کے موقع پر احتجاج کرتے ہوئے لاکھوں کی تعداد میں بن گوریان ائیرپورٹ پر جمع ہونے کا اعلان کیا ہے۔
نتن یاہو مخالف رہنماوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ان کی روانگی سے پہلے ائرپورٹ پر مظاہرے میں شرکت کریں۔ فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہزاروں صہیونی تل ابیب کی شاہراہوں پر جمع ہوکر ائیرپورٹ تک احتجاجی مارچ میں شرکت کی خواہش رکھتے ہیں۔
دراین اثناء ٹائمز آف اسرائیل نے کہا ہے کہ نیویارک آمد پر نتن یاہو کے خلاف منفرد مظاہرہ کیا جائے گا۔ صہیونی اپوزیشن رہنما نتن یاہو کی عدالتی اصلاحات کے خلاف احتجاج کریں گے۔ شہر کی دیواروں پر لیزر کے ذریعے نتن یاہو مخالف نعرے لکھے جائیں گے۔
مظاہرے کے منتظمین کے مطابق یہ احتجاج کا صرف آغاز ہے اگلے مرحلے میں اس میں مزید شدت لائی جائے گی۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...