خدا ہم سے توقع کرتا ہے کہ ہم اپنے بھائیوں کی حاجتوں کو پورا کریں
حجت الاسلام صادق زادہ نے اصحابِ امام مہدی علیہ السّلام کے بے شمار فضائل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ فضائل، آزمائش، فسادات اور آخر الزمان میں ہونے والے سخت ترین امتحانات کی وجہ سے ہیں۔
شیئرینگ :
حجت الاسلام محسن صادق زادہ نے اصفہان ایران میں حرم حضرت زینب اخت الرضا علیہما السّلام میں حضرت ولی عصر عجل اللہ تعالٰی فرجہ الشریف کی امامت و ولایت کے آغاز کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم امام زمانہ عجل اللہ تعالٰی فرجہ الشریف کی امت ہیں اور آنحضرت علیہ السّلام سے تجدید عہد کرنے کیلئے اس دن کو مناتے ہیں۔
انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ قیامت کے دن ہر امت کو ان کے امام کے ساتھ بلایا جائے گا، کہا کہ امام حسن عسکری علیہ السّلام کی امامت سے قیامت تک کے تمام لوگ حضرت ولی عصر عجل اللہ تعالٰی فرجہ الشریف کے یار و مددگار ہیں اور انہیں قیامت کے دن اصحابِ امام مہدی علیہ السّلام کے نام سے پکارا جائے گا۔
حجت الاسلام صادق زادہ نے اصحابِ امام مہدی علیہ السّلام کے بے شمار فضائل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ فضائل، آزمائش، فسادات اور آخر الزمان میں ہونے والے سخت ترین امتحانات کی وجہ سے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ امام زمانہ عجل اللہ تعالٰی فرجہ الشریف سے ایک روایت ہے، آپ فرماتے ہیں: «اِنّا غَیْرُ مُهْمِلینَ لِمُراعاتِکُمْ، وَلا ناسینَ لِذکْرِکُمْ،..» آپ کے امور اور سرپرستی میں کوتاہی اور غافل نہیں ہیں اور آپ کی یاد سے بھی غافل نہیں ہیں اگر غافل ہوتے تو آپ پر سختی اور مشکلات آ جاتیں اور دشمن آپ کو تباہ کر دیتا۔
انہوں نے مذکورہ روایت میں لفظ « لِمُراعاتِکُمْ» کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک ایسا درس ہے جسے ہمیں امام زمانہ عجل اللہ تعالٰی فرجہ الشریف سے حاصل کرنا چاہیئے اور شیعوں کو ایک دوسرے کا ہمدرد ہونا چاہیئے۔
حجت الاسلام صادق زادہ نے مزید کہا کہ جس طرح ہم مشکلات میں خداوند متعال سے اپنے گناہوں کی جانب دیکھے بغیر اپنی حاجتوں کو طلب کرتے ہیں، ہمیں بھی دوسروں کی خطاؤں سے درگزر کرتے ہوئے ایک دوسرے کی مدد کرنا سیکھنا چاہیئے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا میں ہمیں یہ توقع نہیں رکھنی چاہیئے کہ صرف خدا ہماری حاجتوں کو پورا کرے جبکہ خدا ہم سے توقع کرتا ہے کہ ہم اپنے بھائیوں کی حاجتوں کو پورا کریں اور محبت کا اظہار کریں۔
آخر میں انہوں نے مزید کہا کہ شیعہ معاشرے کو محبت، بھائی چارہ اور ایک دوسرے کا ہمدرد ہونا چاہیئے۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...