تاریخ شائع کریں2023 1 October گھنٹہ 12:25
خبر کا کوڈ : 609429
آیت اللہ ابراہیم رئیسی

وحدت پر توجہ، حق کے محور پر ایک نظریہ اور فکر ہے

آج اتحاد کا مطلب ادیان اور جغرافیہ میں اتحاد نہیں ہے اور اسے امت اسلامیہ کے مفادات کے تحفظ کے لیے اتحاد اور ہم آہنگی کے طور پر پیش کیا جانا چاہیے
وحدت پر توجہ، حق کے محور پر ایک نظریہ اور فکر ہے
صدر مملکت آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے آج صبح 37ویں بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں پیغمبر اکرم (ص) کی ولادت باسعادت اور ہفتہ وحدت کے ایام کی مناسبت سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے اور شہداء، بزرگوں اور بزرگ شخصیات کو یاد کرتے ہوئے کہ جو وحدت کی راہ میں انتھک محنت کرتے ہوئے سرگرم عمل رہے کہا کہ آج اتحاد کا مسئلہ بہت اہم ہے۔ تاریخ اسلام میں اسلامی اتحاد کی ہمیشہ اہمیت رہی ہے اور یہ اہمیت روز بروز بڑھتی جارہی ہے۔

تقریب نیوز کے مطابق ۳۷ ویں بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت حجت الاسلام و المسلمین آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے کہا کہ اتحاد پر توجہ دینا کوئی انفرادی معاملہ اور طبقاتی نظریہ نہیں ہے بلکہ حق کے محور پر ایک نظریہ اور فکر ہے۔

آیت اللہ رئیسی نے واضح کیا: آج اتحاد کا مطلب ادیان اور جغرافیہ میں اتحاد نہیں ہے اور اسے امت اسلامیہ کے مفادات کے تحفظ کے لیے اتحاد اور ہم آہنگی کے طور پر پیش کیا جانا چاہیے۔

صدر مملکت نے فرمایا: اسلامی امت اپنی روحانی جڑوں کے ساتھ ایک ایسا گروہ ہے جس کا ایک ہدف اور منزل ہے۔خدا کا ہوجانا اور اپنی زندگی کی ہر سطح اور ہر زاویے میں خدا کا مشاہدہ کرنا اس کا اصل ہدف ہے۔ 

آیت اللہ رئیسی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ پیغمبر اکرم (ص) اخلاق اور صبر کا مظہر ہیں کہا: ان کی کامیابی ان کے کردار کا نور ہے، یہ ایمان کا مظہر ہیں، خدا کی راہ میں جدوجہد ہے اور آپ پوری انسانیت کے لئے نمونہ عمل ہیں۔

تفصیلات کچھ دیر بعد ۔۔۔۔ 
https://taghribnews.com/vdcj8hemhuqeyxz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ