۳۷ویں وحدت کانفرنس کے مہمانوں کی نیوکلیئر انرجی کے ادارہ کا دورہ
نیوکلئیر انرجی ایران کا ادارہ بھی انقلاب اسلامی کا ہی ایک کارنامہ اور کامیابی ہے۔ اس کی تمام سرگرمیاں امام خمینی اور ان کے بعد رہبر معظم کی ہدایات کے مطابق تشکیل پائی ہیں۔ آج یہ ادارہ ایران کے افتخارات میں سے ایک ہے بلکہ یہ دنیائے اسلام کے افتخارات میں سے ایک ہے
شیئرینگ :
تقریب نیوز کے مطابق وحدت کانفرنس کے بعض شرکا نے تحقیقاتی مرکز شہید فخری زادہ تہران اور نیوکلئیر انرجی کے ادارہ کا دورہ کیا۔
صدر محترم کے معاون اور نیوکلئیر انرجی کے ادارہ کے سربراہ نے ہفتہ وحدت کی مبارک باد پیش کی رسول اللہﷺ اور امام جعفر صادق کی ولادت پر نور کی تہنیت دی اور کہا نیوکلئیر انرجی کی میدان میں ہونی والی کامیابیاں ہمارے وفادار، جوان ایرانی ماہرین کی مرہون منت ہیں۔
محمد اسلامی نے مزید کہا کہ نیوکلئیر انرجی ایران کا ادارہ بھی انقلاب اسلامی کا ہی ایک کارنامہ اور کامیابی ہے۔ اس کی تمام سرگرمیاں امام خمینی اور ان کے بعد رہبر معظم کی ہدایات کے مطابق تشکیل پائی ہیں۔ آج یہ ادارہ ایران کے افتخارات میں سے ایک ہے بلکہ یہ دنیائے اسلام کے افتخارات میں سے ایک ہے۔
ٹیکنالوجی کو دوست ممالک کو ایک دوسرے کے ساتھ بانٹنا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ نیوکلئیر ٹیکنالوجی جو ایران نے حاصل کی ہے وہ بشریت کی خدمت کے لئے ہے۔ اس کی تمام سرگرمیاں بین الاقوامی قواعد و ضوابط کے مطابق ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس میدان میں ملنے والی تمام کامیابیوں کو آپ کے سامنے پیش کرنے کا مطلب ٹیکنالوجی کو دوست ممالک کے ساتھ بانٹنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ انقلاب اسلامی، امام خمینی، رہبر معظم اور ہمارے شہداء کا نعرہ استقلال ہے اس لئے ایران اس میدان میں آیا تاکہ استقلال حاصل کرے ورنہ اس سے قبل قوی ممالک پر اس کا انحصار تھا اور وہ ایران جیسے کسی بھی ملک کے اس میدان میں خود کفیل ہونے کے مخالف ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ رہبر معظم انقلاب کی ہدایات پر ہم نے ایٹمی قوت سے ۲۰ ہزار میگا واٹ بجلی بنانے کے لئے سرمایہ گذاری کی ہے جس کے زریعہ ہم ۹۰ ملین گیلن آئل بچا سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دسیوں سالوں سے ایران مسلسل پابندیوں کی زد میں ہے ۔ ہمارے دانشوروں اور اسکالرز پر بھی پابندی ہے اور ہر روز ہمارے نیوکلئیر پروگرام پر دباو بڑھایا جاتا ہے اور ہمارے خلاف جھوٹ بولا جاتا ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ اگر ہمارے پاس یہ طاقت اور ٹیکنالوجی نہ ہوتی تو ہم کینسر کے مریضوں کی نجات پر قادر نہ ہو پاتے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایران ایٹمی اسلحہ بنانے کی کوشش نہیں کر رہا۔ ایران نے ہزاروں بار اعلان کیا ہے کہ ایران کا ایسا کوئی ارادہ نہیں ہے لیکن سب نے دیکھا ہے کہ وہ بار بار اپنی اس تہمت کو دہراتے ہیں اور اس پر بضد ہیں
انہوں نے یہ بتاتے ہوئے کہ نیوکلئیر ٹیکنالوجی کتنے ہی صنعتی آلات بنانے میں مددگار ثابت ہوئی ہے یہ بھی کہا پیٹرولیم، سیمنٹ، لوہا، گیس اور غذائی محصولات وغیرہ کے آلات بنانے میں ایٹمی قوت کا حامل ہونا اشد ضروری ہے ۔ ہر چند کہ بیرونی پابندیوں کی وجہ سے ہم یہ محصولات برآمد نہیں کر سکتے تھے مگر ہمارے جوان دانشمندوں نے پابندیوں کا بھی سد باب کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس ایٹمی میدان میں ایران کی کامیابیوں کا راز ملکی تحقیقات ہیں اور ایران نے اس کام کے لئے اپنے روایتی علم و دانش پر بھروسہ کیا ہے کسی اور ملک نے ناصرف یہ کہ ایران کی مدد نہیں کی بلکہ بہت سے ممالک نے ایران کی راہ میں روڑے اٹکانے کی بھرپور کوشش کی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری طرف مقابل نے پابندیوں کو برطرف کرنے کے بجائے ہمیشہ اس میں اضافہ کیا ہے اور اس نے دوسرے ممالک کو بھی ایران کے ساتھ ہم آہنگی سے روک رکھا ہے۔
ا نہوں نے open doors کی سیاست کے اجرا اور مختلف طبقات کے لوگوں کے ایٹمی اداروں کے دوروں کے جاری ہونے کو لازم قرار دیا اور کہا کہ ہم لوگوں کو اپنی ایٹمی صنعت اور اس کامیابیاں دکھا کر عالمی تہمتوں کا جواب دے سکتے ہیں اور اس میدان میں شفافیت کا مظاہرہ کر سکتے ہیں۔
صدر کے معاون نے کہا کہ ۳۷ ویں وحدت کانفرنس کے شرکا جو مختلف ممالک سے تشریف لائے ہیں انہوں نے خود اس دورہ میں مشاہدہ کیا ہے کہ عالمی پابندیوں کے باوجود بھی ایران نے ایٹمی ٹیکنالوجی کے میدان میں کتنی ترقی کی ہے اور کیا کیا کامیابیاں حاصل کی ہیں۔