تاریخ شائع کریں2023 4 October گھنٹہ 13:45
خبر کا کوڈ : 609848

جرمنی عوام کا یوکرائن جنگ میں حصہ لینے پر شولاف حکومت کے خلاف احتجاج

جرمنی میں ہزاروں افراد نے برلن میں حکومت کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے شولاف حکومت سے مطالبہ کیا کہ یوکرائن جنگ کی حمایت ختم کرکے کیف کو اسلحہ اور ہتھیار فراہم کرنے کی پالیسی ختم کرے۔
جرمنی عوام کا یوکرائن جنگ میں حصہ لینے پر شولاف حکومت کے خلاف احتجاج
جرمنی میں عوام نے یوکرائن جنگ میں حصہ لینے پر شولاف حکومت کے خلاف احتجاج اور روس کے خلاف اتحاد سے دستبردار ہونے کا مطالبہ کیا۔

جرمنی میں ہزاروں افراد نے برلن میں حکومت کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے شولاف حکومت سے مطالبہ کیا کہ یوکرائن جنگ کی حمایت ختم کرکے کیف کو اسلحہ اور ہتھیار فراہم کرنے کی پالیسی ختم کرے۔

دائیں بازو کی جماعتوں کی اپیل پر ہونے والے مظاہرے میں عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرے میں شریک افراد کا کہنا تھا کہ ہمیں دائیں بازو اور بائیں بازو کی اصطلاحات سے کوئی واسطہ نہیں۔ ہم جمہوریت چاہتے ہیں جوکہ اس ملک میں موجود نہیں ہے۔

شرکاء نے کہا کہ روس، امریکہ اور یوکرائن میں سے کون صحیح ہے اور کون غلط؛ ہمیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہم فقط اتنا جانتے ہیں کہ یہ جنگ جرمنی کے خلاف ہے۔

بعض مظاہرین شولاف حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کررہے تھے۔ مظاہرین حکومت پر کرونا جیسے اہم مسائل سے نمٹنے میں ناکامی کا الزام لگارہے تھے اور نیٹو اور ورلڈ فوڈ آرگنائزیشن جیسے اداروں سے جرمنی کی علیحدگی کا مطالبہ کررہے ت
 
https://taghribnews.com/vdceeo8pvjh87vi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ