ادلب اور حماہ صوبوں کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف شامی فوج کی کارروائیاں
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کو شامی فوج نے دہشت گروہوں انصار التوحید، حراس الدین، الحزب الاسلامی الترکستانی، ھیئت تحریر الشام" (سابقہ جبہۃ النصرہ) کت صوبہ ادلب میں موجود خفیہ ٹھکانوں کو تباہ کر دیا ہے۔
شیئرینگ :
جمعرات کی شام شامی فوج نے حماہ اور ادلب کے مضافات میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو بھاری راکٹ اور توپ خانے سے نشانہ بنایا۔
ادلب اور حماہ صوبوں کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف شامی فوج کی کارروائیاں بدستور جاری ہیں۔
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کو شامی فوج نے دہشت گروہوں انصار التوحید، حراس الدین، الحزب الاسلامی الترکستانی، ھیئت تحریر الشام" (سابقہ جبہۃ النصرہ) کت صوبہ ادلب میں موجود خفیہ ٹھکانوں کو تباہ کر دیا ہے۔
ایک اعلی عسکری ذریعے نے بتایا ہے کہ شامی فوج نے روسی فوج کے ڈرون یونٹ کے انٹیلی جنس تعاون سے حماہ اور ادلب صوبوں کے مضافات میں دہشت گردوں کے خلاف اپنے مقرر کردہ اہداف پر بھاری توپ خانے اور میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔
شامی فوج اس کمانڈر کے مطابق اس کاروائی کے دوران دہشت گردوں کے کم از کم 50 ٹھکانے تباہ اور 80 سے زائد دہشت گرد زخمی ہو گئے۔
مذکورہ اہلکار کے مطابق شامی فوج نے ادلب کے مضافات میں ترک فوج کے غیر قانونی طور پر زیر قبضہ علاقوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو راکٹوں اور بھاری توپ خانے سے نشانہ بنایا کیونکہ دہشت گرد گروہ ترک فوج کی غیر قانونی چھاونیوں کو شامی فوج اور عوام پر حملوں کے لیے چھتری کے طور پر استعمال کر رہے تھے لہذا شامی فوج نے بھی جوابی طور پر اپنے شدید حملوں کے ذریعے دہشت گرد عناصر کے تمام ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔